جمعیت علماء میوات کا وفد عیادت کرنے کے لئے سنولی پہنچے

45

جمعیت علماء متحدہ پنجاب کے صدر حضرت مولانا ہارون قاسمی کی عیادت کرنے کے لئے جمعیت علماء میوات کے وفد کی مولانا سعید امینی مالب کی سربراہی میں مولانا ہارون سنولی کی حالت جاننے کے لئے ان کے گھر پہنچے۔مولانا ہارون ابھی ڈسک کی تکلیف سے پریشان ہیں جمعیت علماء میوات کے وفد نے عوام سے مولانا ہارون کے لئے دعائیں مانگنے کی اپیل کی ہے۔مولانا سعید امینی صدر تحفظ ختم نبوت علاقہ میوات، مولانا فجر الدین گنگوانی، حاجی محمد ہارون بڑکلی، قاری نعیم آگرہ مولانا عبد الحلیم مالب، جمعیت علماء متحدہ پنجاب کے نائب صدر مولانا حکیم الدین اشرف اٹاوڑی نے مولانا سے ملاقات کی تمام آنے والے حضرات نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ مولانا کی جلد صحتیابی کے لئے دعا کریں۔ جمعیت علماء متحدہ پنجاب کے پریس سیکریٹری مولانا مبارک قاسمی عالی میو نے مولانا سے فون پر بات کی اور خیریت معلوم کی۔مولانا ہارون قاسمی نے کہا کہ کئی مہینوں سے مسلسل بائیں پیر میں بہت درد ہورہا ہے لیکن پھر بھی اسے آرام نہیں ملا مولانا حکیم الدین اٹاوڑ. نے تمام لوگوں سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ مولانا کی جلد صحتیابی کے لئے دعا کریں مولانا ہارون قاسمی صدر جمعیت علماء متحدہ پنجاب نے کہا کہ اس میں بھی اللہ کی جانب سے کوئی بھلائی چھپی ہوئی ہے بس اللہ سے دعاء کریں کہ جلد شفایاب ہو جاؤں