انجمن اصلاحِ میوات کے پلیٹ فارم کے سے علماء کی ایک اہم مشاورتی میٹنگ منعقد

70

انجمن اصلاحِ میوات کے پلیٹ فارم کے تحت علاقہ میوات کے چوراسی میں جہالت،نشہ خوری،شوشل میڈیا کا غلط استعمال، بے روزگاری اور دیگر سماجی برائیوں کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے علماء کرام کی اہم میٹنگ منعقد کی گئی
حضرت مولانا فخر الدين صاحب شاہی امام قصبہ دھوج کی صدارت میں منعقد اس میٹنگ کے اہم مقاصد (1) انجمن اصلاحِ میوات کے پلیٹ فارم کے تحت علاقہ چوراسی میں جہالت، نشہ خوری، شوشل میڈیا کا غلط استعمال، بے روزگاری اور دیگر سماجی برائیوں کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے متحد ہونا، (2)- ائمہ کرام کے ساتھ مخصوص مسائل کے حل کیلئے ایک ٹیم تشکیل دینا،(3)- ائمہ کرام کی معاشی حالت کو بہتر بنانے کے لئے گروپ بجنیس آئیڈیاز فراہم کرنا اور تجارت کیلئے نت نئے اور نفع بخش آئیڈیاز فراہم کرنے کیساتھ ساتھ اس میدان کے ایکسپرٹس و ماہرین کی رہنمائی و ہر ممکن مدد فراہم کرنا، جیسے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا
مولانا محمد راشد صاحب ناظم اعلیٰ انجمن اصلاحِ میوات و مہتمم جامعہ ازہر میوات نے علماء کی جماعت کو مخاطب کرتے ہوئے فرمایا کہ ہماری روشن تاریخ ہمیں بتاتی ہے کہ ملک و ملت کی کوئی بھی تحریک بغیر علماء کے تعاون کے کبھی کامیاب نہیں ہو سکتی، آج کی تحریکیں اور تنظیمیں علمائے کرام کو نظر انداز کرتی ہیں اور علمائے کرام کے دائرہ عمل کو مسجد کے حجرے تک محدود سمجھتی ہیں، آج کی ضرورت ہے کہ ہم میوات کو اخلاقی و معاشی ہر دو اعتبار سے مضبوط بنائیں اور حجروں سے نکل سماج و معاشرہ کی ہر میدان میں خدمات انجام دیں،قومی صدر انجمن اصلاحِ میوات ناصر حسین زکریا اُٹاوڑی نے علمائے کرام کو گروپ تجارت کی طرف ابھارتے ہوئے فرمایا کہ آج ہم نے اپنی معاشی حالت کو صرف اور صرف اہل مسجد اور ذمیدارانِ مدارس کے رحم و کرم پر چھوڑ رکھا ہے، یہی وجہ ہے کہ عوام میں ہمیں ایک نوکر کی طرح دیکھا جاتا ہے اور نوکروں جیسا سلوک ہمارے ساتھ کیا جاتا ہے، اکثر ائمہ کرام معاشی اعتبار سے بہت ہی کمزور ہیں، اس لئے ہمارے لئے ضروری ہے کہ ہم اپنا سائڈ گروپ بجنیس شروع کریں، تاکہ ہم معاشی اعتبار سے بھی مضبوط بنیں، انجمن اصلاحِ میوات جلد ہی علاقہ چوراسی میں ائمہ کرام کے ساتھ مخصوص ایسے بجنیس گروپ لانچ کرنے جا رہی ہے،اور آہستہ آہستہ جملہ میوات کے ائمہ کو اس پلیٹ فارم سے جوڑا جائے گا،حضرت مولانا فخر الدين صاحب نائب صدر انجمن اصلاحِ میوات و شاہی امام قصبہ دھوج نے اپنے مختصر خطاب میں ائمہ کرام کی معاشی صورتحال کو بہتر بنانے اور انجمن اصلاحِ میوات کے مخصوص مشن کے تحت نوجوانوں کی اصلاح پر زور دیا،
امام مسجد عیدگاہ حضرت مولانا نعیم صاحب اور ان کے رفقاء نے پروگرام کے اختتام پر ائمہ کرام کو پر تکلف ظہرانہ بھی پیش کیا،انجمن کے اہم ذمیداران حضرت مولانا قاسم صاحب امام مسجد اڈے والی دھوج و خازن انجمن اصلاحِ میوات حضرت مولانا راشد صاحب مہتمم جامعہ ازہر میوات و جنرل سکریٹری انجمن اصلاحِ میوات،حضرت مولانا شاہد صاحب میڈیا پر ترجمان انجمن اصلاحِ میوات، حضرت مولانا نعیم صاحب امام مسجد عیدگاہ والی مسجد اور مولانا حفظ الرحمان فتحپوری نے پروگرام کو کامیاب بنانے میں ایک اہم اور کلیدی رول ادا کیا، مولانا ناصر حسین زکریا اٹاؤڑی نے کہا سینکڑوں کی تعداد میں شرکت کرنے والے ائمہ کرام و علمائے عظام کے بھی ہم تہ دل سے شکر گزار ہیں جنہوں نے ہماری دعوت کو قبول فرماتے ہوئے ہمیں اپنی زیارت سے مشرف ہونے کا موقع فراہم کیا