حاجی شعیب مرحوم کے ایصال ثواب کے نام پر منہاج عالم نے چار ڈسمل زمین کی وقف

33

ارریہ(توصیف عالم مصوریہ)
ٹھینگا پور چوک : جمعہ کے روز جوکی ہاٹ میں سابق آزاد امیدوار لوک سبھا حلقہ ارریہ جناب منہاج عالم کاشی باڑی کی طرف سے ایک مختصر پروگرام منعقد کیا گیا، جس میں انہوں نے وضاحت کی کہ اڑتیہ قبرستان میں جنازہ گاہ کے لئے ہم تمام بھائی اپنے والد مرحوم حاجی شعیب صاحب کے ایصال ثواب کے لئے چار ڈسمل زمین وقف کر رہے ہیں، باقی اس کی حصار بندی، مٹی بھرائ اور دیگر ضرورتوں کی تکمیل کے لئے ایک کمیٹی تشکیل دینے کی بات بھی کہی گئی، اس موقع سے موجودہ ضلع پارشد وخواتین ضلع صدرمجلس اتحاد المسلمين محترمہ گلشن آرا کے علاوہ مولانا عبد اللہ سالم صاحب، مفتی میثاق ربانی قاسمی ،مولانا فیاض راہی، مولانا عبد الحق عظیمی، مولانا ندیم مظاہری، مفتی اطہر صاحب ،توثیق ربانی صاحب اور دیگر بہت سے حضرات موجود تھے، واضح رہے کہ جلسہ کی نظامت جناب محمد توصیف عالم صاحب مصوریہ نے کی، اخیر میں شکریہ کے ساتھ پروگرام اختتام پذیر ہوا.