ممبئی: بالی ووڈ میں ٹریجڈی کنگ کے نام سے مشہور اداکار دلیپ کمار (Dilip Kumar) کے دو بھائیوں کی کورونا بحران میں موت ہوگئی۔ مسلسل دو ہفتے کے اندر دونوں بھائیوں کی موت سے پوری فیملی ایک طرف صدمے میں ہے تو دوسری طرف اب تک یہ بات دلیپ کمار کو نہیں بتائی گئی ہے۔ سائرہ بانو نے ’دی ٹائمس آف انڈیا’ سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ اس مایوسی اور پریشان کر دینے والی خبر کو دلیپ صاحب سے دور رکھا گیا ہے۔
سائرہ بانو نے بتایا ’آپ سے سچ کہیں کہ اب تک دلیپ صاحب کو اسلم صاحب کو اسلم بھائی اور احسان بھائی کے چلنے جانے کی خبر نہیں دی گئی ہے۔ ہم پوری کوشش کرتے ہیں کہ ایسی پریشان کرنے والی خبریں ان تک نہ پہنچیں۔ اتنا ہی نہیں بلکہ ہم نے انہیں امیتابھ بچن کے کورونا پازیٹیو ہونے کے وقت بھی نہیں بتایا تھا۔ انہیں امیتابھ کے ہاسٹل میں داخل ہونے والی خبر بھی ہم نے نہیں دی تھی۔
بالی ووڈ میں ٹریجڈی کنگ کے نام سے مشہور اداکار دلیپ کمار (Dilip Kumar) کے دو بھائیوں کی کورونا بحران میں موت ہوگئی۔
سائرہ بانو نے کہا، ’ان دونوں کو اس طرح کھونا ہم لوگوں کے لئے خوفناک تھا۔ میں نے اپنی ایک قریبی دوست کو بھی کچھ دنوں پہلے کووڈ-19 کے سبب ہی کھو دیا۔ وہ ابھی محض 51 سال کی تھی۔ خدا یقینی طور پر ہمیں کسی نہ کسی بات کی سزا دے رہا ہے۔ پوری زندگی میں ہم نے ایسا خوفناک منظر نہیں دیکھا تھا۔ فی الحال ہم خدا سے دعا کرتے ہیں کہ وہ ہمیں معاف کریں اور اس سے ابھاریں۔
قابل ذکر ہے کہ دلیپ کمار کے بھائی اسلم خان اور احسان دونوں ہی ممبئی کے لیلاوتی اسپتال میں علاج کرا رہے تھے۔ دونوں کو سانس لینے میں پریشانی کے سبب اسپتال لایا گیا تھا۔ گزشتہ 15 اگست کو 88 سال کے اسلم خان کا انتقال ہوگیا جبکہ 21 اگست کو 90 سال کے احسان خان کا بھی انتقال ہوگیا۔