معلم (نظم )

50
معلم

معلم نام ہے جس کا
مقدس شخص ہوتا ہے
معلم علم دیتا ہے
معلم طرز دیتا ہے
معلم ہی تو ہے جو
بے ادب کو پارسا کر دے
معلم بے زبانوں کو
سخن کا نا خدا کر دے
معلم کچی مٹی کو
اک عالیشان گھر کر دے
معلم مالی ہوتا ہے
جو پو دوں کو ہرا کر دے
معلم ننھے بچوں کو
زمیں سے آسماں کر دے
معلم جو بھی کرتا ہے
یہ اس کا فرض ہوتا ہے
معلم وہ نہیں جو بس
نصابوں کو کرے پورا
معلم وہ ہے جو
بچوں کو جینے کا
ہنر دے دے ۔۔۔۔۔۔۔!!