ارریہ (مفتی محمد اطہر القاسمی)

علم و ادب،فقہ و شریعت اور ملت اسلامیہ ہند کے گوہر بےبہا حضرت مولانا قاسم صاحب مظفر پوری بھی اپنی کامیابیوں بھری حیات مستعار گذار کر حیات جاودانی کے لئے اللہ کو پیارے ہوگئے۔۔۔
اناللہ وانا الیہ رجعون۔
وہ دین و مذہب اور سنت و شریعت کے حوالے سے ملک کے چند ممتاز ترین علماء وفقہاء میں سے ایک تھے اور ملک کے ممتاز ترین ادارہ امارت شرعیہ پھلواری شریف پٹنہ کے باوقار منصب قضاء سے طویل عرصے تک وابستہ رہ کر ملت اسلامیہ ہند کی شرعی رہنمائی فرماتے رہے۔۔۔
اکابرین علماء کی رحلت کے تسلسل میں حضرت والا رحمۃ اللہ علیہ بھی شامل ہوگئے اور اس طرح
ایک چراغ اور بجھا اور بڑھ گئی تاریکی۔۔۔
جمعیت علماء ارریہ کے تمام خدام و رضاکاران مسلسل ان کی علالت پر فکرمند تھےاور ان کی صحت وسلامتی کے لئے دعائیں بھی کررہے تھے مگر کاتب تقدیر کا فیصلہ انسانی تدبیر و اہتمام پر ہمیشہ کی طرح غالب آگیا۔۔۔
اللہ تعالیٰ حضرت والا رحمۃ اللہ علیہ کو کروٹ کروٹ جنت نصیب کرے،ان کے اہل خانہ و متعلقین کو صبرِ جمیل اور امارت شرعیہ کو ان کا نعم البدل عطافرمائے!
محمد اطہر القاسمی
جنرل سکریٹری جمعیت علماء ارریہ