مظفرپور آج مورخہ 1 ستمبر بروز منگل مولانا تقی احمد القاسمی نے یہ الم ناک خبر دی کہ مقبول عالم دین، فقیہ العصر مولانا قاسم مظفرپوری قاضی شریعت دارالقضا امارت شرعیہ،بہار،اڑیسہ و جھارکھنڈ 3 بجے اپنے مالک حقیقی سے جاملے انا للہ وانا الیہ راجعون
قاضی صاحب کے انتقال پر حضرت امیر شریعت مولانا محمد ولی رحمانی صاحب مد ظلہ نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار فرما یا اور کہا کہ ملک ایک ممتاز عالم و فقیہ سے محروم ہوگیا ایک طویل عرصے تک انہوں نے دین اور علم کی خدمت انجام دیتے رہے امارت شرعیہ کے پلیٹ فارم سے منصب قضا کو زینت بخشی امارت شرعیہ اپنے سب سے محترم قاضی اور علمی شخصیت سے محروم ہوگیا اللہ تعالی مغفرت فرمائے اور درجات بلند کرے آمین
حضرت رحمۃ اللہ علیہ کے جنازہ کی نماز انشاءاللہ تبارک وتعالی آج مورخہ 1 ستمبر بروز منگل بعد نماز ظہر زکریا کالونی مظفرپور میں پڑھی جائیگی,اور تدفین بھی وہیں عمل میں آئیگی,تمام احباب سے حضرت قاضی صاحب کی ترقی درجات کے لئے خصوصی دعا کی درخواست ہے۔
غمزدہ

محمد امتیاز رحمانی خانقاہ رحمانی مونگیر

1/9/2020