عارف باللہ حضرت مولانا عبدالقیوم شاکر الاسعدی مظاہری مہتمم مدرسہ عربیہ اصلاح المسلمین جمدا شاھی ضلع بستی یوپی کے سانحۂ ارتحال پر جمعیۃ علماء ضلع بستی اترپردیش کے اراکین نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انکے حق میں دعاء مغفرت کی اور ارباب مدارس ائمۂ مساجد اور فرزندان توحید سے مولانا مرحوم کے لئے ایصال ثواب اور دعاء مغفرت کی اپیل کی یقینا موصوف صاحب نسبت بزرگ شخصیت اورجامعہ مظاہر علوم کے ابنائے قدیم اور مشاہیر فضلاء میں سے تھے آپ کے والد بزرگوار کانام محمد نعیم ہے ضلع سنت کبیر نگر تپہ اجیار کے مشہور مردم خیز گاؤں میں آپ کی ولادت یکم جنوری سنہ 1935ء مطابق 24۔/رمضان المبارک سنہ 1353ھجری میں ہوئی

آپ کی ابتدائی تعلیم مدرسہ جعفریہ ہدایت العلوم کرہی میں ہوئ جبکہ اعلیٰ تعلیم کے لئے آپ نے سنہ 1370ھجری میں جامعہ مظاہر علوم سہارنپور میں داخلہ لیا اور وہاں سے آپ نےسنہ 1374ھجری میں سند فراغ حاصل کیا حصول علم کے دوران ہی مولانا مرحوم کاروحانی و اصلاحی تعلق اپنے مشفق مربی استاذ شیخ مولانا اسعد اللہ رحمہ اللہ سے قائم ہوگیا تھا فراغت کے بعد آپ نے مدرسہ عربیہ اصلاح المسلمین جمداشاہی ضلع بستی کو اپنی علمی ودینی محنت کا مرکز بناکر زندگی کے پچاس سال سے زائد اسی ادارے کی چہار دیواری میں تعلیم وتعلم تعمیر وترقی اور اسکے اسحکام میں گذار دیئے جو یقینا مرحوم کے حق میں اپنے اسلاف واکابر کی دعاؤں وتوجہات کانتیجہ اور خود مولانا کے حسن اخلاص کا ثمرہ ہے ان شاءاللہ یہ باقیات صالحات اور یہاں سے علمی فیض پانیوالے ہزاروں فارغ التحصیل طلباء و طالبات اور بڑے بوڑھے نوجوان جو ملک اور بیرون ملک میں پھیلے ہوئے ہیں آپ کے لئے صدقہ جاریہ بنیں گے دعا ہے کہ اللہ تعالٰی مولانا مرحوم کی مغفرت فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے پسماندگان عقیدت مندگان اور شاگردان کو صبر جمیل اور ادارہ کو نعم البدل عطا فرمائے آمین تعزیت کنندگان میں مولانا عبدالقیوم قاسمی صدر جمعیۃ علماء ضلع بستی مولانا ظہیر انوار قاسمی سرپرست. مولانا قیام الدین القاسمی جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء ضلع بستی. ضلع خازن مولانا حفیظ الرحمن قاسمی مولانا وصی اللہ قاسمی مفتی سعید احمد مظاہری مولانا ابوالکلام مظاہری مولانا عبدالحلیم مظاہری مولانا مہر علی مولانا اشرف جہانگیر مولانا محمد صدیق مولانا شبیر احمد مظاہری مولانا نبی سرورقاسمی کے علاوہ علاقہ کے علماء شامل رہے۔