2019لوک سبھا ایلکشن حلقہ ارریہ کے آزاد امیدوار محمد منہاج عالم ایم آئی ایم کے دامن تھامے۔

18

ارریہ(توصیف عالم مصوریہ)روزنامہ نوائےملت
گزشتہ 27اگست بروز جمعرات بوقت 2بجے دوپہر سابق اقلیتی وزیر حکومت بہار و ایم ایل اے حلقہ اسمبلی جوکی ہاٹ جناب منظر عالم صاحب کے بھتیجے 2019لوک سبھا ایلکشن حلقہ ارریہ کے آزاد امیدوار ،متحرک وفعال نوجوان محمد منہاج عالم کاشی باڑی ،جوکی ارریہ ،مجلس اتحاد المسلمین کے ریاستی صدر ہزاروں دلوں کی دھڑکن ،مظلموں بے کسوں کی ایک مظبوط آواز جناب اخترالایمان صاحب کے دفتر میں پہنچ کر اپنے بے شمار محبین ومخلصین کے ساتھ پارٹی کی رکنیت حاصل کی اور صدر صاحب کے ہی ہاتھوں گل پوشی کا شرف حاصل کیا،اس موقع سے موصوف نے پارٹی کے قومی صدر بیرسٹر اسدالدین اویسی صاحب وجناب اکبرالدین اویسی صاحب،ریاستی صدر جناب اخترالایمان صاحب ،ریاستی یوا صدرجناب عادل حسن آزاد کے علاوہ ضلع ارریہ صدر جناب راشد انور صاحب،وضلع ارریہ خواتین صدر محترمہ گلشن آرا صاحبہ، جوکی بلاک کے صدر جناب مولانا عبداللہ سالم صاحب،پارٹی کے بے لوث ومخلص شخصیت توصیف عالم مصوریہ،پلاسی بلاک کے سکریٹری جناب حفظ الرحمن صاحب،پلاسی بلاک جنرل سکریٹری جناب توثیق عالم صاحب اور پلاسی بلاک کے پارٹی ترجمان مفتی میثاق ربانی قاسمی صاحب کا شکریہ ادا کرتے ہوے پارٹی کے نیک نامی اور مزید مستحکم کرنے کا عہد لیا