کورونا کے چلتے نیٹ، اور جے ای ای کے امتحانات کینسل کئے جائیں : آفتاب احمد

27

ہریانہ اسمبلی میں ڈپٹی اپوزیشن لیڈر سابق ریاستی وزیر ونوح سے موجودہ ممبر اسمبلی آفتاب احمد کی قیادت میں آج جمعہ کو کانگریسی کارکنان نیٹ اور جے ای ای کے امتحانات کو کینسل کرانے کے لئے یک روزہ بھوک ہڑتال پر بیٹھ گئے اور ایس ڈی ایم نوح کو میمورنڈم سونپا، آفتاب احمد نے کہا حکومت کو چھ ماہ کی فیس معاف کرنے اور کورونا کے چلتے نیٹ اور جے ای ای کے امتحانات کینسل کرائے جائیں وہیں ایس ڈی ایم نے حکومت تک آواز و میمورنڈم پہنچانے کا بھروسہ دلایا آفتاب احمد نے کہا جب ہریانہ کے وزیر اعلیٰ منوہر لال کھٹر اتنے احتیاط کے ساتھ کورونا میں مبتلا ہوسکتے ہیں تو پھر طلباء کی حفاظت کی ذمہ داری کون لیگا اس موقع پر آفاق خان.، چودھری مہتاب احمد، ساجد کھیڑا، شاہد حسین پتریہ، الطاف ڈی کے، آہو برہان، سابق ممبر اسمبلی شہیدا خان، خالد حسین، شریف سرپنچ اڈبر، شاہد سالاہیڑی، وغیرہ موجود رہے