عام آدمی پارٹی فرید آباد کی جانب سے آکسیجن جانچ

25

فرید آباد ایک نمبر مارکیٹ کلیان سنگھ چوک پر عام آدمی پارٹی کی جانب سے آکسیجن و خون عطیہ کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں سبھی مذاہب کے رہنماؤں نے شرکت کی جس میں مہمان خصوصی راجیہ سبھا سے ممبر سندیپ گپتا، مولانا جمال الدین صدر جمعیت علماء فرید آباد، مونی راج مہاراج، پروفیسر زورج مسیح،فرید آباد کے مشہور و معروف ادیوگپتی مہندر ناگ پال، سردار جوگیندر سنگھ، سمیت درجنوں سیاسی سماجی شخصیات شریک رہی راجیہ سبھا میمبر سندیپ گپتا نے کہا سبھی مذاہب کے لوگوں کو جمع کرکے اس طرح سے آکسیجن و خون عطیہ کیمپ کا انعقاد کرنا یہ ایک ملک کی جمہوریت کے لئے میل کا پتھر ثابت ہوگا۔

جمعیت علماء فرید آباد کے صدر مولانا جمال الدین اونچا گاؤں نے کہا فرید آباد و میوات سمیت یہ پروگرام ملک کے دوسرے حصوں میں بھی ہوتے رہنے چاہئیں تاکہ اس سے ملک میں نفرت کا خاتمہ ہوجائے اس موقع پر مہمان ذی وقار سنجے بھاٹیہ، قاری ہارون رشید، ببلو بھاٹیہ، پونم برما کماری، کے علاوہ اس پروگرام میں ہندو،مسلم، سکھ، عیسائی، سبھی نے جوش وخروش کے ساتھ حصہ لیا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔