آسماں تیری لحد پہ شبنم افشانی کرے ڈاکٹر عبدالقادر شمس قاسمی سپردخاک

31

ارریہ{شہنوازبدر قاسمی}
مشہور صحافی و ہردلعزیز شخصیت مولانا ڈاکٹر عبدالقادر شمس قاسمی آج بعد نماز عصر اپنے آبائی وطن ڈوبا ارریہ میں ہزاروں عقیدت مندوں کی موجودگی میں نم آنکھوں سے سپردخاک کردئیے گئے_
نماز جنازہ شمس صاحب کے چھوٹے بھائی روزنامہ عوامی نیوز پٹنہ کے ایڈیٹر عبدالواحد رحمانی نے پڑھائی، اس موقع پر مشہور عالم دین مفتی محفوظ الرحمن عثمانی،ایم آئی ایم بہار کے صدر اخترالایمان، ارریہ کے سابق ممبر پارلیمنٹ سرفراز عالم، مفتی عارف قاسمی استاذ حدیث دارالعلوم حمیدیہ پانولی، مشہور خطاط مولانا طارق بن ثاقب،کانگریس لیڈر معصوم رضا، سماجی کارکن شاہ جہاں شاد، عادل حسین آزاد، مولانا رضوان قاسمی، ملی کونسل سوپول کے جنرل سکریٹری مفتی انصارقاسمی، مفتی اطہرالقاسمی،راشدانور، مفتی اطہر جاوید، قاضی عتیق اللہ وغیرہ کے نام خصوصی طورپر قابل ذکر ہیں_