سیمانچل کے مشہور و معروف نوجوان مقرر مولانا محمود الحسن صاحب ایم آئی ایم کے دامن تھامے۔

30

ارریہ(توصیف عالم مصوریہ)
سیمانچل کی بے حالی،ضلع ارریہ کے غریبوں ، بے سہاروں مزدوروں کی حق کی آواز بلند کرنے ،سیمانچل کے ظلم وتشدد کو ختم کرنے کے لئے مولانا

محمود الحسن صاحب
مکمل طور پر ایم آئی ایم کی حمایت کر رہے ہیں۔
ارریہ پرکھنڈ صدر محمد جسیم الدین کی کوششوں کا اثر صاف صاف دکھائی دے رہا ہے وہ پورے پرکھنڈ میں ایم آئی ایم کیلئے خود کو وقف کئے ہوئے ہیں، جسیم الدین صاحب نمائندہ سے بات کرتے ہوے کہیں کہ
یہی وجہ ہے مولانا محمودالحسن صاحب سابق ایم ایل اے امیدوار اب ایم آئی ایم میں شامل ہوچکے ہیں،بہار ودھان سبھا 2020ایلکشن مولانا محمود الحسن صاحب نہیں لڑیں گے،2020 کے ایلکشن میں حضرت والا دامت برکاتہم دل وجان سے ایم آئی ایم کی حمایت کریں گے، کئی دنوں سے بات چل رہی تھی الحمداللہ اس وقت مولانا محمودالحسن صاحب ایم آئی ایم کے ساتھ ہیں اور پارٹی کو تقویت دینے کیلئے ہر ممکن قربانی دینے کا وعدہ کئے ہیں۔