چین ہماری سرحدوں میں داخل ہوا تھا یہ ثابت ہو گیا : ادھیر رنجن چودھری

38
کانگریس کے رہنما ادھیر رنجن چودھری نے ایک بار پھر مرکزی حکومت پر جھوٹ بولنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ چینی فوج کا ایل اے سی پر پیچھے ہٹنے کا مطلب ہے کہ وہ ہماری سرحدوں میں داخل ہوا تھا۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج کی طرح چینی فوج سخت ہمالیائی موسم کا عادی نہیں ہے اور یہ ان کے پیچھے ہٹنے کی وجہ ہو سکتی ہے۔ہمارے جو خدشات تھے وہ سچ ثابت ہوئے۔
کانگریس کے رہنما ادھیر چودھری کا کہنا ہے کہ چینی فوج کا گلوان وادی سے پیچھے ہٹنے کا مطلب ہے کہ ہمارے خدشات صحیح تھے۔چینی فوج ہماری سرحدوں میں داخل ہوئی تھی۔ادھیر چودھری نے اس سلسلے میں آج ٹویٹ کیا ہے۔
Adhir Chowdhury
@adhirrcinc
Unlike Indian army, Chinese forces are not accustomed to withstand harsh & inhospitable glacial weather of Himalayan mountain which may trigger to an extent of retreat of Chinese army, that too again vindicates our arguments that huge intrusions occurred into our territory (1/2)
9:45 AM · Jul 7, 2020
انہوں نے مزید لکھا ہے کہ چینی فوج کو سخت ترین ہمالیائی موسم کا تجربہ نہیں ہے۔ایسے میں ان کا اس علاقے میں زیادہ دن ٹہرنا مشکل ہے۔ایسے میں چین کا گلوان وادی سے اپنی فوج کو پیچھے ہٹنے کے اعلان سے یہ واضح ہوتا ہے کہ چینی فوج ہماری سرحد میں داخل ہوئی تھی۔
Adhir Chowdhury
@adhirrcinc
They may try to leave other occupied strategic areas as a fait accompli. But we wo’nt budge an inch till the status quo ante is restored. (2/2)
10:06 AM · Jul 7, 2020
انہوں نے مزید لکھا ہے کہ ہو سکتا ہے چینی دوسرے علاقوں میں دراندازی کی کوشش کریں لیکن جب تک تمام چیزیں اپنی پہلی حالت میں نہیں لوٹ جاتی ہم سکون سے نہیں بیٹھیں گے اور نہ ایک انچ بھی زمین سے دستبردار ہوں گے۔
چین نے گزشتہ روز اپنے فوج کو دو کیلو میٹر پیچھے کر لیا تھا۔چین نے اپنی گاڑیوں کو ہٹا لیا ہے۔لیکن گلوان ندی کے قریب ابھی بھی چین کی اسلحے سی مزین گاڑیاں موجود ہیں۔ہندوستانی فوج اس طرف نظر رکھے ہوئے ہے۔
واضح رہے کہ ہند چین سرحد پر کشیدگی کے بعد سے کانگریس کی طرف سے حقائق سامنے لانا کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔وزیر اعظم نریندر مودی نے ملک کو خطاب کرتے ہوئے یہ کہا تھا کہ ملک کی سرحد میں دراندازی نہیں ہوئی ہے۔جبکہ مختلف ذرائع سے ملنے والی خبروں پر رد عمل کرتے ہوئے کانگریس نے مودی حکومت پر جھوٹ بولنے کا الزام لگایا تھا۔
پارلیمینٹ میں کانگریس کےرہنما ادھیر چودھری نے دونوں ملکوں کے درمیان اعلی سطح میٹنگ کے بعد چینی فوج کے دو کیلو میٹر پیچھے ہٹنے کی خبر پر کہا کہ اس سے بات واضح ہوگئی کہ چینی ہماری سرحد میں داخل ہوا تھا۔