مظلوموں کے حقوق کی لڑائی لڑنے والے بیباک لیڈر سے ارریہ محروم ہوگیا

36

، ارریہ(توصیف عالم مصوریہ) نمائندہ نوائےملت ہمت ، حق گوئی ، بے باکی اور خوش اخلاقی یہ چاروں چیزیں اللہ تعالیٰ کی بڑی نعمت ہے بڑے خوش نصیب لوگوں میں تھے مرحوم و مغفورجناب بھائی حیدر یسین صاحب عرف بابا کہ الله پاک نے ان کے اندر یہ چاروں صفات جمع کر دی تھی افسوس کے اب وہ اس دنیا میں نہیں رہے

مزکورہ خیالات کا اظہار ایک سڑک حادثے میں اچانک جناب حیدر یسین عرف بابا کے انتقال پر جاری اپنے تعزیتی پیغام میں صدر مرکزی جمیعت علماء سیمانچل جید عالم دین حضرت مولانا مفتی محمد رضوارن عالم قاسمی استاذ مدرسہ رحمانیہ افضلہ سوپول بیرول دربھنگہ نے کہی انہوں نے جاری اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ مرحوم ہمارے قریبی رشتہ داروں میں تھے مرحوم حیدر یسین پورنیہ کے قصبہ اسمبلی حلقہ کے سابق ممبر اسمبلی جناب وکیل محمد یسین مرحوم کے ہونہار فرزند اور علاقائی دفتر مدرسہ بورڈ پورنیہ کے سکریٹری جناب شکیل احمد صاحب کے چچا زاد بھائی تھے بابا حیدر یسین ہمیشہ ارریہ میں غریبوں ، مظلوموں اور ستائے ہوئے لوگوں کے حقوق کی لڑائی لڑتے تھے ان کے انتقال سے ارریہ غریبوں کے حقوق کی لڑائی لڑنے والی مضبوط آواز سے محروم ہو گیا جید عالم دین حضرت مفتی محمد رضوان عالم قاسمی نے جاری بیان میں کہا کہ مرحوم کے انتقال پر بڑی تعداد میں علماء ، سیاست داں ، عوام و دیگر سرکردہ شخصیات کا اظہار افسوس ان کی مقبولیت کا پتہ دیتا ہے مرحوم بابا ضلع پریشد ارریہ کے رکن بھی رہے اور اسمبلی انتخابات میں بھی قسمت آزمائی کی غم و افسوس اور صدمہ کی اس گھڑی میں مرحوم کے ایل خانہ و پسماندگان سے تعزیت مسنونہ کا اظہار کرتا ہوں ساتھ ہی صبر جمیل کی دعا بھی اور یہ بھی دعا ہیکہ الله تعالیٰ مرحوم کی بال بال مغفرت فرمائے اور اپنی جوار رحمت میں جگہ دے