کورونا وائرس کیا ہے؟جنیدالرحمان عدیل رحمانی

60

کورونا وائرس کیا ہے؟

کورونا وائرس ایک خطرناک مہلک بیماری ہے جو اللہ کی جانب سے عالمی وبا کی شکل میں جانوروں کے ذریعہ تمام انسانوں پر مثل عذاب مسلط کی گئی ہے۔اس مرض کی ابتدا چین کے شہر اوہان سے ہوئی ہے۔

بتایا جاتاہے کہ وائرس کی اب تک چھ قسمیں تھیں اور اب یہ ساتویں قسم ہے، سائنسی تحقیقات کے مطابق یہ وائرس جانوروں سے آیا ہے اور یہ ساؤتھ چائنا کے سی فوڈ مارکیٹ سے ہے جہاں پر ایسے جانوروں کو لایا جاتا ہے جو دودھ دیتے ہیں جیسے بلوگاویل اس کے علاوہ خرگوش اور چمگادڑ وغیرہ بھی اس مارکیٹ میں پائے جاتے ہیںاب یہ وائرس چین کے شہر سے نکل کر تیوان،تھالینڈ،جاپان،اورامریکہ جیسے ملکوں میں بھی پھیل گیا ہے یہاں تک کہ یہ وائرس ہمارے ہندوستان میں آپہنچا،یہ وائرس چینی ڈاکٹروں کے مطابق ایک جسم سے دوسرے جسم میں پھیلتا ہے اور یہ پھیپھڑوں کو متاثر کر تا ہے۔

کورونا وائرس سے بچنے کا طبی طریقہ:

عالمی ادارے کے مطابق یہ بتایا جارہا ہے کہ اگر کورونا وائرس سے بچنا ہے تو جانوروں سے پرہیز کریں اگر جانوروں کے پاس جا نے کی ضرورت ہو تو ماسک وغیرہ پہن کر جائیں،اورگرم پا نی کا صبح وشام اہتمام کریں۔

کورونا وائرس سے بچنے کا روحانی طریقہ:

بزرگوں نے کورونا وائرس سے بچنے کا طریقہ یہ بتایا ہے کہ درود و استغفار کا ورد کیا جائے اسی طرح ’’لا الہ الاانت سبحانک انی کنت من الظلمین‘‘ تین سو تیرہ مرتبہ اور’’ لا حول ولا قوۃ الاباللہ العلی العظیم ‘‘ کا بھی ورد کیا جائے تو انشاءاللہ اس مہلک مرض سے اللہ کے امان میں رہیں گے۔