جمعیۃ علماءمہا راشٹر حلقہ اندھیری ممبئی کے زیر اہتمام لاک ڈاؤن کے پیش نظر معاشی بحران سے دوچار ضرورت مندوں میں راشن و اناج کٹس تقسیم!

34

کرونا وائرس سے بچائو کے لئے گذشتہ چند ماہ سے ملک بھر میں جاری لاک ڈاون کے نظر روز مرہ کمانے والے اور مزدور طبقہ کی حالت دگر گوں ہے آہستہ آہستہ معاشی سر گر میاں شروع ہورہی ہیں لیکن ابھی تک پورے طور پر کارو بار شروع نہ ہونے کی وجہ سے لوگوں کو اپنے بال بچوں کے لئے کھانے پینے و دیگر ضروریات زندگی کا انتظام کر نے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ،ایسے ضرورت مند آج بھی ممبئی و مضافات کی سلم بستیوں میںبڑی تعداد میںمو جود ہیں ،اس لئے ان کی طرف توجہ کرنا بھی انتہائی ضروری ہے۔اسی بابت آج یہاں جمعیۃ علماء مہا راشٹر حلقہ اندھیری ممبئی کی جا نب سے اندھیری میں مختلف علاقوں آلوواڑی نزد ٹاٹا کمپاونڈ اور جوہو گلی اندھیری ویسٹ کے ایک سو بیس گھروں میںاشیاء خورد و نوش پر مشتمل راشن کٹس و اناج کٹس تقسیم کیا گیا۔
واضح رہے کہ ملک میں لاک ڈاون کے اول دن سے ممبئی سمیت ریاست مہاراشٹر کے بیشتر اضلاع اور تعلقوں میں صوبائی صدر محترم مولانا حافظ محمد ندیم صدیقی صاحب صدر جمعیۃ علماء مہاراشٹر کی ہدایت کے مطابق ضلعی شہر ی اور تعلقہ جمعیتوں کی جانب سے راشن کٹس تقسیم کا سلسلہ جاری ہے اورحتی الامکان ضرورت مندوں کی امداد کی جارہی ہے۔ لاک ڈاون اور کارو بار بند ہونے کی وجہ سے یومیہ اجرت کرنے والے مزدور اور اور چھوٹے چھوٹے کاروبار کرنے والے بھی بہت پریشان ہیں ان حالات میںایسے ضرور ت مندوںکے تقاضوں کو پورا کرنابہت اہم ہے ۔
مذکورہ بالا علاقوں کے ضرورت مندوں کے لئے راشن کٹس فراہم کرنے اور ان تک پہونچانے کا اہم کام جمعیۃ علماء اندھیری کے صدر مولانا وہاج اطہر قاسمی ،نائب صدر حافظ محمد عارف صدیقی ،مولانا محمد قاسم صاحب قاسمی جنرل سکریٹری ،قاری محمد شریف صاحب، مولانا احرار الحق صاحب قاسمی، افضل شیخ حافظ محمد ابراہیم دیگر احباب کے خصوصی تعاون اور کوششوں سے انجام پایا۔اللہ تعالی ان حضرات کی خدمات کو قبول فرمائے ، ہم سب کی اس مہلک بیماری اور تمام مصیبت اور پریشانی سے حفاظت فرمائے اور ہمارے ملک اور پورے عالم کے انسانیت کو اس مہلک بیماری سے نجات عطا فرمائے۔

شکریہ