نوائےملت” اہلِ قلم کی تمناؤں کا پاسدار

66

برادرانِ رشحات نگار! بالیقین ذرائع ابلاغ دو نوع پر منقسم و مشتمل ہیں۔
1) تحریر، 2) تقریر۔
تحریری ابلاغ کی بھی دو قسمیں ہیں۔پرنٹ و الیکٹرانک(ڈیجیٹل میڈیا، برقی صفحات)، اور پھر الیکٹرانک میڈیا کی بھی دو قسمیں ہیں صوتی(نیوز چینلز) و تحریری(آن لائن ویب سائٹس و نیوز پورٹلس) اور یہ سب کی سب جداگانہ خوبیوں سے پُر ہیں۔
پرنٹڈ و مطبوعہ تحریرات (تراشہ جات) دستاویزی ثبوت کے طور پر جمع کرنے کے لئے مفید تو ہوتی ہیں مگر اس کی وساطت سے ایک قابل قدر قلم کار کا تعارف بھی علاقائی و مقامی سطح تک ہی محدود ہوکر رہ جاتا ہے۔ جب کہ اس کے بالمقابل برقی و الیکٹرانک ذرائع ابلاغ کی خصوصیات بایں معنی منفرد اور ممتاز و مفید ہیں کہ ( چونکہ یہ دور فاصلاتی و سماجی روابط کی سائٹ اور سوشل میڈیا پر زیادہ انحصار کرتا ہے لہذا) اس کی تقسیم کاری و شئیرنگ آسان ترین ہوجاتی ہے۔ساتھ ہی ساتھ آن لائن ویب سائٹ کی وساطت سے منصۂ شہود، معرضِ وجود و منظرِ عام پر آنے والے تحریری مواد اور لنکس کو بھی بطور استشہاد و پروف محفوظ و جمع کیا جاسکتا ہے اس پر مستزاد یہ کہ اس کے توسط سے آناً فاناً، مختصر وقت میں عالمی سطح پر اپنی پہچان کو درج کرایا جاسکتا ہے۔

بہر کیف! اس برقی و الیکٹرانک میڈیا کی ہمہ ہمی کے زمانے میں ” آن لائن نیوز پورٹلس ” کا وجود اور اس کی افادیت دوچند ہوجاتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ آج بے شمار نیوز پورٹلس موجود ہیں۔ مگر ان سب کے باوجود وہی نیوز پورٹل معیاری گردانا جاسکتا ہے جو تمام طرح کے خامہ فرساؤں ، رشحات نگاروں اور قلم کاروں کو اپنی بساط پر طبع آزمائی و ہمت افزائی کے مواقع فراہم کرے۔

قابلِ مبارک باد ہیں حضرت مولانا عبید الرحمن ندوی صاحب جنہوں نے مذکورۃ الصدر باتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ایک ایک ممتاز و اعلیٰ معیار کا آن لائن نیوز پورٹل "نوائے ملت” کے نام سے تیار مرتب کیا جس کی نہ صرف یہ کہ سیٹنگ و ڈیزائن دلکش و دیدہ زیب ہے بلکہ دنیا بھر کی خبروں کے حصول کے لئے انہوں نے اراکین تیار کئے ہیں اور اس سے بھی بڑی بات یہ ہے کہ ہر علاقے میں ایڈمِنس و رضاکار بنا رکھے ہیں تاکہ نوائے ملت کے ناظرین و محبین کو لمحہ بہ لمحہ اپڈیٹس موصول ہوتی رہیں یہی وجہ ہے کہ یہ پورٹل اپنے وجود کے انتہائی کم مدت و عرصہ گذرنے کے باوجود قابلِ اعتماد آن لائن نیوز پورٹل کی دنیا (و فہرست) میں اپنا ایک مقام بنا چکا ہے۔

چوں کہ فی زمانہ ہر فن کار شخص علاقائیت کے عمیق ترین غار سے نکل کر عالمی سطح پر متعارف ہونا چاہتا ہے ۔ نیز تمام جدید قلم کار و کہنہ مشق اصحابِ نگارش آنِ واحد میں پورے عالم میں اپنا وجود تسلیم کرانا چاہتے ہیں اس کے لئے آن لائن نیوز پورٹل، (ویب سروسیز) ہی ایک ایسا ذریعہ ہے جس پر ان کی موجودگی ضروری ہے۔ اس کے برعکس پرنٹ میڈیا ( آف لائن) کے ذریعہ پوری دنیا تو درکنار ایک صوبہ میں بھی اپنا تعارف یا وجود تسلیم کرانا مشکل ہی نہیں ناممکن ہے۔
حالانکہ آن لائن نیوز پورٹلس کی بہتات کے باوجود بہت سے ایسے نوخیز قلم کار ہیں جو عرق ریزی کرکے عمدہ ترین نگارشات پیش کرتے ہیں مگر افسوس ہوتا ہے کہ ان کی نگارشات کو مسترد و نامنظور کرکے نہ صرف یہ کہ انہیں زیورِ طبع سے آراستہ ہونے سے منع کر دیا جاتا ہے بلکہ ان کی تمناؤں کو قتل کردیا جاتا ہے اور اس طرح ملک و ملت کو پروان چڑھتے قلم کاروں سے محروم کردیا جاتا ہے۔ اس لئے ہر موضوع پر مشہور و معروف لکھاریوں کے ساتھ ساتھ نئے قلم کاروں، شاعروں اور ادیبوں کے جذبات و احساسات کو بین الاقوامی سطح پر متعارف کرانے اور بروئے کار لانے کے لئے”نوائے ملت نیوز پورٹل” مناسب جگہ اور غنیمت موقع فراہم کرتا ہے۔

اگر آپ”نوائے ملت” پر اشاعت کے لئے اپنی کاوشیں،مضامین،ادبی تحریریں، تاریخی و افسانوی مواد، کتابیں، شاعری اور طب و ٹیکنالوجی کے مضامین، ویڈیوز،خبریں نیز کالم نگاری و نامہ نگاری (اخباری خبریں)، مزاحیہ و طنزیہ تحریرات اور امورِ خانہ داری یا نوع بنوع پکوان کی تراکیب و ٹپس اور آرائش و زیبائش سے متعلق ہدایات یا دیگر انواع پر مشتمل تحریریں ارسال کرنا چاہتے ہیں تو درج ذیل ای میل: editornawaemillat@gmail.com پر بھیجیں۔ یا www.nawaemillat.com پر جاکر رابطہ کا فارم پُر کرکے اپنا اندراج کریں، اور تحریریں بھیجیں۔