بدھ, 5, اکتوبر, 2022
ہوممضامین ومقالاتیوم جمہوریہ مبارک ھو

یوم جمہوریہ مبارک ھو

ابوالکلام قاسمی شمسی

آج 26/ جنوری یوم جمہوریہ ھے ، 15/ اگست 1947 کو ھمارا ملک انگریزوں کی غلامی سے آزاد ھوا ،اور 26/ جنوری کو ملک میں دستور کا نفاز عمل میں آیا ،اسی دستور کے مطابق ھمارا ملک جمہوری ملک قرار دیا گیا ، ملک میں آئین کو بالادستی حاصل ھے ،ملک کا آئین ہر شہری کو جان ،مال ،عزت و آبرو کی حفاظت کا حق فراہم کرتا ھے ،ملک کا آئین ہر شہری کو مذھبی آزادی کا حق عطا کرتا ھے ،تعلیمی ،لسانی اور سیاسی حقوق عطا کرتا ھے ، سیاسی حقوق میں ووٹ دینے کا ،اپنے پسند کا لیڈر منتخب کرنے کا حق اور خود الیکشن میں حصہ لے کر منتخب ھونے کا حق بھی شامل ھے ، ملک کا آئین ھمیں اپنے حقوق کی حفاظت کے لئے دفاع اور قانونی چارہ جوئی کا بھی حق فراہم کرتا ھے، ھمارے ملک کا آئین ہمیں مساوات کا حق عطا کرتا ھے ،یعنی ملک میں رھنے والے تمام افراد انسان ھونے کے اعتبار سے یکساں حقوق کے مالک ہیں ، آئینی اعتبار سے ان کے اندر کوئی فرق نہیں ھے ، ،یہ حقوق ہمیں آئین کی وجہ سے حاصل ہیں ، اس لئے ہر 26/ جنوری کو ھم یوم جمہوریہ کے موقع پر پرچم کشائی کر کے اس کا عہد کرتے ہیں کہ ھم ملک کے آئین کی حفاظت کریں گے،
آج ھمارا ملک آزاد ھے ،ائین کو بالا دستی حاصل ھے ، ملک کی آزادی اور جمہوریت کے نفاذ میں ملک کے تمام باشندگان نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ،ھندو ،مسلم ،سکھ ،عیسائی اور ملک کے تمام باشندوں کی قربانیوں کی وجہ سے ملک آزاد ھوا اور ملک میں آئین کی حکومت قائم ھوئی ، اس لئے ھم سب کی ذمہ داری ھے کہ ھم ملک کی آزادی اور ملک کے آئین کی حفاظت کا عہد کریں ، 15/ اگست ملک کی آزادی اور 26/ جنوری آئین کی حفاظت کو یاد دلاتا ھے ،
ھمارا ملک رنگارنگ تہذیب و ثقافت کا گلدستہ ھے ، گنگا جمنی تہذیب کا علمبردار ھے ،اس کی آزادی اور آئین کے نفاذ میں ملک کے تمام باشندگان کی قربانی شامل ھے ،اور یہی اس ملک کی شناخت ھے ،
آج ملک کی آزادی ھمیں آواز دے رہی ھے ،ملک کا آئین ہمیں پکار رہا ھے کہ آزادی کی حفاظت کی جائے ،ائین کی حفاظت کی جائے ،اس لئے ھم تمام لوگوں کی ذمہ داری ھے کہ ھم ملک کی آزادی اور آئین کی حفاظت کے لئے بڑھ چڑھ کر حصہ لیں ،
آج ھمارا ملک بحرانی دور سے گذر رہا ھے ،کچھ لوگوں نے ملک میں نفرت کا ماحول پیدا کردیا ھے ،اکثریت اور اقلیت کا بھید بھاؤ پیدا کردیا ھے ،کبھی ملک کے آئین میں ترمیم کرکے اقلیتوں کو حقوق سے محروم کردینے کی بات کرتے ہیں ، تو کبھی اقلیت اور اکثریت کی آواز اٹھا کر نفرت پھیلاتے ہیں ،جبکہ وہ جانتے ہیں کہ بھارت میں آئین کی حکومت ھے ،ایسا کبھی نہیں ھو سکتا ھے ،
آج 26/ جنوری ھے ،ائیئے ھم عہد کریں کہ ھم ملک کے آئین کی حفاظت کریں گے ،ملک میں قومی یکجہتی اور پیار و محبت کو عام کریں گے ،گنگا جمنی تہذیب کی حفاظت کریں گے

ابوالکلام قاسمی شمسی

روزنامہ نوائے ملت
روزنامہ نوائے ملتhttps://www.nawaemillat.com
روزنامہ ’نوائے ملت‘ اپنے تمام قارئین کو اس بات کی دعوت دیتا ہے کہ وہ خود بھی مختلف مسائل پر اپنی رائے کا کھل کر اظہار کریں اور اس کے لیے ہر تحریر پر تبصرے کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ جو بھی ویب سائٹ پر لکھنے کا متمنی ہو، وہ روزنامہ ’نوائے ملت‘ کا مستقل رکن بن سکتے ہیں اور اپنی نگارشات شامل کرسکتے ہیں۔
کیا آپ اسے بھی پڑھنا پسند کریں گے!

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

- Advertisment -spot_img
- Advertisment -
- Advertisment -

مقبول خبریں

حالیہ تبصرے