جمعہ, 30, ستمبر, 2022
ہوماعلان واشتہاراتیوسف شکیل قاسمی کا ریڈیو مقالہ لائق تحسین

یوسف شکیل قاسمی کا ریڈیو مقالہ لائق تحسین

معتبر قلمکار یوسف شکیل قاسمی ،گولڈ میڈلسٹ ایم اے اردو ، پٹنہ یونیورسٹی کا ریڈیو مقالہ بہ عنوان ’’نشہ ایک سماجی برائی ‘‘ گذشتہ روز صبح 9:30 بجے آکاشوانی پٹنہ سے سننے کا موقعہ ملا جو معلوماتی اور لائق تحسین تھا ۔ مقالہ نگار نے نشہ سے سماج پر مرتب ہونے والے اثرات کا تفصیل سے جائزہ لیا ۔ انہوں نے کہا کہ نشہ کی حالت میں انسان خود نقصان اٹھاتا ہے اور دوسروں کو بھی پریشانی میں مبتلا کر دیتا ہے۔ وہ خوب محنت سے کماتا ہے اور نشہ کی حالت میں اپنی کمائی کو آسانی سے برباد کر دیتا ہے ، جس رقم سے اس کے گھر کی تعمیر اور بچوں کی ترقی ہو سکتی تھی وہ ضائع اور برباد ہو جاتی ہے ۔ مذکورہ تاثرات کا اظہار یاسر قاسمی نے کرتے ہوئے کہا کہ ضرورت ہے سماج کی اصلاح پر توجہ دینے کی ، اس طرح کے مقالات اور مضامین سماج کے لئے مفید ہوتے ہیں ، معاشرہ کی اصلاح بہرصورت ضروری ہے۔

روزنامہ نوائے ملت
روزنامہ نوائے ملتhttps://www.nawaemillat.com
روزنامہ ’نوائے ملت‘ اپنے تمام قارئین کو اس بات کی دعوت دیتا ہے کہ وہ خود بھی مختلف مسائل پر اپنی رائے کا کھل کر اظہار کریں اور اس کے لیے ہر تحریر پر تبصرے کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ جو بھی ویب سائٹ پر لکھنے کا متمنی ہو، وہ روزنامہ ’نوائے ملت‘ کا مستقل رکن بن سکتے ہیں اور اپنی نگارشات شامل کرسکتے ہیں۔
کیا آپ اسے بھی پڑھنا پسند کریں گے!

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

- Advertisment -spot_img
- Advertisment -
- Advertisment -

مقبول خبریں

حالیہ تبصرے