جمعرات, 29, ستمبر, 2022
ہومبریکنگ نیوزہندوستان کے سبھی مدارس کو اسکول کی شکل دی جائے۔ ابوبکر صدیقی

ہندوستان کے سبھی مدارس کو اسکول کی شکل دی جائے۔ ابوبکر صدیقی

پٹنہ 14- ستمبر (نمائندہ)
ویشالی ضلع کے مشہور و معروف دانشور، سیاسی و سماجی خدمت گزار اور جنتا دل یو اقلیتی سیل کے فعال و متحرک کارکن ابوبکر صدیقی نے آج ایک پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہندوستان کے سبھی مدارس پر شرپسندوں اور فتنہ پروروں کی گہری نظر ہے۔ اس لئے پورے ملک میں جتنے بھی مدارس ہے سبھی کو پہلی فرصت میں دینی و عصری تعلیم کے لیے اسکول کی شکل دی جانی چاہیے۔ کیوں کہ مسلمانوں کی دینی و مذہبی تعلیم سے یہاں کی حکومت کو بير ہے۔ وہ لوگ چاہتے ہیں کہ مسلمانوں کے مذہبی اداروں اور مدارس و مکاتب کو بند کر کے تعلیمی و معاشی طور پر کمزور کیا جائے۔ اس کے لیے حکومت کے نمائندوں سے لے کر مختلف تنظیموں کے ذمہ داران مدارس کو ٹارگیٹ کر رہے ہیں۔ اور ہندوستانی میڈیا کے ذریعے پورے ملک میں اقلیتی تعلیمی ادارے کو بد نام کرنے کی ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔ اس میں کچھ متعصب افسران بھی شامل ہیں جو حکومت کی واہ واہی کے لئے مدرسہ کوبدنام کرکے سرخی بٹور رہے ہیں۔ اور ملکی سطح پر اس کی بھرپور مخالفت بھی کر رہے ہیں۔ آر ایس ایس اور بجرنگ دل کے ذریعہ روزانہ مدارس کو دہشت گرد تنظیم سے جوڑنے کی ناپاک کوششیں کی جارہی ہے ۔ بہرحال انہوں نے پورے ملک کے مدارس کے ذمہ داران سے التجا کی ہے کہ وہ اپنے اپنے مدارس کی حفاظت خود کریں۔ اور تمام مدارس میں اسکول قائم کریں۔ تاکہ مدارس کا اصل مقصد جو ہے۔ مسلم قوم کو اور اقلیتوں کو تعلیم یافتہ بنانا اسے پوری طرح مکمل کیا جا سکے۔ اور مسلم قوم کے بچوں کو مدارس کے طرز پر ہی اسکولوں میں بھی مفت دینی و عصری تعلیم دی جا سکے۔ ساتھ ہی اس کے قیام و طعام کا بھی بہتر انتظام کیا جاسکے۔

توحید عالم فیضی
توحید عالم فیضیhttps://www.nawaemillat.com
روزنامہ ’نوائے ملت‘ اپنے تمام قارئین کو اس بات کی دعوت دیتا ہے کہ وہ خود بھی مختلف مسائل پر اپنی رائے کا کھل کر اظہار کریں اور اس کے لیے ہر تحریر پر تبصرے کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ جو بھی ویب سائٹ پر لکھنے کا متمنی ہو، وہ روزنامہ ’نوائے ملت‘ کا مستقل رکن بن سکتے ہیں اور اپنی نگارشات شامل کرسکتے ہیں۔
کیا آپ اسے بھی پڑھنا پسند کریں گے!

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

- Advertisment -spot_img
- Advertisment -
- Advertisment -

مقبول خبریں

حالیہ تبصرے