بدھ, 30, نومبر, 2022
ہوممضامین ومقالاتہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو اللہ نےپوری دنیا کو روشن...

ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو اللہ نےپوری دنیا کو روشن کرنے والے بنا کر بھیجا ۔ مولانا مشتاق احمد قاسمی!    

کانپور (شکیب الاسلام) مدرسہ عربیہ مدینتہ العلوم محلہ نور گنج پکھرایاں ضلع کانپور دیہات میں ولادت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کی مناسبت سے ایک روزہ عظیم الشان محبت رسول صلی اللہ علیہ وسلم کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔
جس میں علماء کرام نے بیش قیمتی خطاب سے سامعین کو نوازا اور سرور دوعالم صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت طیبہ بیان کی فاضل نوجوان مفتی محمد شاہد قاسمی نے خطاب فرماتے ہوئے کہا کہ ہم سب کے پیغمبر اسلام محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم ماہ ربیع الاول میں تشریف لائے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو اللہ تعالیٰ نے خاتم النبین بناکر مبعوث فرمایا ہمارے نبی توحید کی دعوت کو عام کرنے لئے آئے انسانیت کے رشتے کو اللہ سے جوڑنے کے لئے آئے دنیا انسانی میں حق کی صدا بلند کرنے کے لئے آئے ۔
آپ کی آمد مبارکہ سے قبل دنیا کا ماحول انتہائی خراب ہوچکا تھا خواص طور پر سرزمین عرب کفروشرک کا مرکز بن چکا تھا انسانیت کی اخلاقی قدریں پامال ہوچکی تھی ایسے وقت میں ہمارے نبی تشریف لائے اور لوگوں کو ھدایت کی راہ دکھائی سیدھا راستہ بتایا ۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم حق کے داعی اور انصاف کے علمبردار تھے آپ نے نبوت سے قبل بھی لوگوں کو انصاف دلانے کے لئے آواز بلند کی لوگوں کو انکے حقوق بتائے اور کبھی ناحق کام میں اپنے قبیلے اور برادری کا ساتھ نہیں دیا ہم اور آپ اس پیارے نبی کے امتی ہیں جو نبیوں کا سردار ہے ہمیں اپنے نبی سے محبت ہونی چاہئے اور محبت کا تقاضا ہے کہ ہم سنت رسول کو اپنی زندگی میں اتاریں جس مشن کو لےکر ہمارے نبی آئے تھے اس مشن کو مضبوطی سے پکڑ لیں اور اسکی اشاعت کے لئے ہر ممکن کوشش کریں 
جناب الحاج حضرت مولانا مشتاق احمد صاحب قاسمی نے خطاب فرماتے ہوئے کہاکہ اللہ نے قرآن میں ارشاد فرمایا ہے کہ تمہارے پاس اللہ کی جانب سے نور اور واضح کتاب آچکی ہے اس آیت کریمہ میں نور سے مراد ہمارے نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم ہیں جسکا مطلب یہ ہےکہ نبی کی ذات پوری دنیا کو روشن کرنے والے ہے آپ کے طریقے کے مطابق عمل کرکے اور قرآن کریم کے پیغامات پر عمل کرکے انسان کامیاب ہوسکتا ہے 
کانفرنس کی صدارت الحاج حضرت مولانا مشتاق احمد صاحب قاسمی ناظم مدرسہ نے کی نظامت کے فرائض مولانا عبدالماجد قاسمی نے انجام دئے مولانا فضل رب قاسمی اور محمد ثانی نے نعتیہ کلام کا نذرانہ پیش کیا مولانا عبد الواجد قاسمی مولانا محمد خالد قاسمی حافظ سیف الاسلام مدنی مولانامصطفی اور محمد تابش خواص طور سے موجود رہے ۔
توحید عالم فیضی
توحید عالم فیضیhttps://www.nawaemillat.com
روزنامہ ’نوائے ملت‘ اپنے تمام قارئین کو اس بات کی دعوت دیتا ہے کہ وہ خود بھی مختلف مسائل پر اپنی رائے کا کھل کر اظہار کریں اور اس کے لیے ہر تحریر پر تبصرے کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ جو بھی ویب سائٹ پر لکھنے کا متمنی ہو، وہ روزنامہ ’نوائے ملت‘ کا مستقل رکن بن سکتے ہیں اور اپنی نگارشات شامل کرسکتے ہیں۔
کیا آپ اسے بھی پڑھنا پسند کریں گے!

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

- Advertisment -
- Advertisment -
- Advertisment -

مقبول خبریں

حالیہ تبصرے