ہمارے بارے میں

روزنامہ ’نوائے ملت‘ کے ویب پورٹل پر آپ کو خوش آمدید کہتے ہیں۔

سوشل میڈیا نے ہر فرد کی تخلیقی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے میں نہایت اہم کردار ادا کیا ہے۔ اس نے ہر فرد کو نہ صرف صحافی بنا دیا ہے بلکہ اسے ادارتی و مالکانہ حقوق بھی عطا کر دیے ہیں۔

یہاں ہر فرد کو اپنی بات اپنے انداز میں کہنے کی آزادی ہے، اس ‘آزادی’ نے بہت خوبصورت لکھنے والوں کی ایک کھیپ پیدا کی ہے اور اسے لوگوں کے سامنے متعارف کروایا ہے۔ قلم کار تجربہ کار ہو یا اس نے اس دشت میں تازہ قدم رکھا ہو، سب کو قاری کی ضرورت ہے کہ قاری نہ ہو تو تخلیق کا مقصد فوت ہوجاتا ہے۔

روزنامہ نوائے ملت کا مقصد ان لکھاریوں اور قارئین کو ایک مشترکہ پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے ۔

روزنامہ ‘ نوائے ملت’ ہر طرح کے لکھنے والوں کی حوصلہ افزائی کرتا ہے، قطع نظر اس کے کہ ان کے مخصوص نظریات و تصورات کیا ہیں اور کس مذہب و مسلک، طبقے یا مکتب فکر کی نمائندگی کرتے ہیں۔

روزنامہ ‘ نوائے ملت’ قلم کاروں اور تمام قارئین کی آزادی رائے کا احترام کرتا ہے اور انہیں موقع فراہم کرتا ہے کہ وہ ہر موضوع پر اپنے مثبت اور تعمیری خیالات کا اظہار کرسکیں۔

اسلام، اسلامی علوم، تہذیب و تمدن کے علمی موضوعات کے علاوہ سیاست، ثقافت، معاشرت، معیشت نیز حالات حاضرہ اور تازہ واقعات پر متوازن اور بھرپور تبصرے اور جائزے پیش کیے جائیں تاکہ اسلام اور وطن کے حالات سے متعلق مثبت اور صحیح تصویر پیش کی جاسکے۔

دنیا کے ہر گوشے میں آباد اردو داں طبقہ ‘روزنامہ نوائے ملت’ کے ذریعے ایک دوسرے کے بارے میں معلومات کا تبادلہ کرسکتا ہے تاکہ ایک دوسرے کے بارے میں درست طور پر آگاہی ہوسکے۔ روزنامہ ‘نوائے ملت’ کا مقصد معاشرے میں مثبت رویوں کو تحریک اور فروغ دینا ہے۔ اس کے لیے ضروری ہے کہ مختلف امور کے بارے میں واضح اور دو ٹوک رائے قارئین کے سامنے لائی جائے۔

روزنامہ ‘نوائے ملت’ اپنے تمام قارئین کو اس بات کی دعوت دیتا ہے کہ وہ خود بھی مختلف مسائل پر اپنی رائے کا کھل کر اظہار کریں اور اس کے لیے ہر تحریر پر تبصرے کی سہولت کا استعمال کریں۔ جو بھی ویب سائٹ پر لکھنے کا متمنی ہو، وہ روزنامہ ‘نوائے ملت’ کا مستقل رکن بن سکتے ہے اور اپنی نگارشات شامل کرسکتے ہیں۔