ہردوئی- خوفناک سڑک حادثے میں تین حفاظ کی موت، تین زخمی ،ایک کی حالت نازک۔
ہردوئی (یاسر قاسمی)
ہردوئی کے سندیلہ علاقے میں ایک بے قابو سوئفٹ ڈیزائر کار کھائی میں گر گئی۔ کار میں سوار تین افراد نے موقع پر ہی دم توڑ دیا ۔ وہیں تین افراد شدید طور سےزخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو قریبی سی ایچ سی میں داخل کرایا گیا۔ جہاں ایک کی حالت نازک کو دیکھتے ہوئے ٹراما سینٹر لکھنؤ ریفر کر دیا گیا۔ کار سوار ایک شادی تقریب میں شرکت کے لیے اناؤ جا رہے تھے۔
سندیلہ کوتوالی علاقے کے سنئی گاؤں کے رہنے والے حافظ عزیز حسن اناؤ ضلع کے بہٹا مجاور کوتوالی علاقے کے مٹکری گاؤں سندیلہ سے شادی تقریب میں شرکت کے لیے جا رہے تھے۔ دریں اثناکوتوالی قاسم پور علاقہ کے بغیا کھیڑا بھٹہ کے قریب سوئفٹ ڈزائر کار بے قابو ہو کر کھائی میں جاگری۔کار میں حافظ عزیز حسن ساکن سنئی سندیلہ، محمد ثاقب ساکن تلک کھیڑا قاسم پور، سندیلہ کی ایک مسجد کے امام حافظ محمد عارف ساکن منڈئی سندیلہ، حافظ محمد عمار ساکن قلعہ، مسجد منگل بازار سندیلہ کے سابق امام حافظ محمد بلال ساکن سندیلہ بس اسٹینڈ، حافظ محمد امان ولد محمد سفیان ساکن سندیلہ سوار تھے۔جس میں حافظ محمد عارف عمر تقریباً 24 سال ساکن منڈئی، حافظ محمد بلال عمر تقریباً 22 سال ساکن سندیلہ بس سٹینڈ، حافظ محمد امان عمر تقریباً 25 سال موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔قاسم پور پولیس اسٹیشن میں تعینات ہیڈ کانسٹیبل راگھویندر پرتاپ سنگھ اور دیگر پولیس اہلکاروں نے کافی مشقت کے بعد زخمیوں اور فوت شدگان کی لاشوں کو
کو باہر نکالا۔ کھائی پانی سے بھری ہوئی تھی۔ زخمیوں کو نکال کر سی ایچ سی میں داخل کرایا گیا۔ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی انسپکٹر انچارج آنند نارائن ترپاٹھی موقع پر پہنچے، سرکل آفیسر انکت مشرا نے جائے حادثہ کا معائنہ کیا۔ قاسم پور پولیس اسٹیشن کے انچارج انسپکٹر آنند نارائن ترپاٹھی نے بتایا کہ تینوں مہلوکین کی لاشوں کو پنچنامہ بھرنے کے بعد پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیاہے۔
(1) فائل فوٹو حافظ محمد امان

(2) فائل فوٹو حافظ محمد بلال

(3) فائل فوٹو حافظ محمد عارف
