ہتھین محکمہ صحت کے ایس ایم او منیش گرگ نے کی ڈرائیور کے ساتھ بدتمیزی

55

محکمہ صحت ہتھین (نوائے ملت نیوز میوات مبارک میواتی آلی میو) کے ایس ایم او منیش گرگ ہمیشہ سے سرخیوں میں بنے رہتے ہیں وجہ ہے شراب نوشی، منیش گرگ شراب نوشی کرنے کے بعد ڈاکٹروں و ملازمین سے بدتمیزی پر اتر آتے ہیں ہفتہ کے روز ایس ایم او منیش گرگ نے محکمہ صحت کی گاڑی کے ڈرائیور کے ساتھ مارپیٹ وبدتمیزی کا ویڈیو وائرل ہوگیا جیسے ہی سبھی ملازمین کو اطلاع ملی تو فورا سبھی اسپتال کے سامنے دھرنا دینے بیٹھ گئے سبھی نے کہا منیش گرگ کو جلد از جلد برخاست کر کے انکے خلاف سخت کارروائی کی جائے ورنہ ہمارا دھرنا لگاتار جاری رہے گا جبکہ ڈپٹی سی ایم او ریکھا سنگھ کو چودہ دن کے لئے ڈیپوٹیشن پر بھیجا گیا ہے وہیں محکمہ صحت کے ملازمین کو دلاسہ دینے کے لئے منیش گرگ کو سولاکا ڈیپوٹیشن پر بھیجنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں ملازمین کے ضلع صدر نربیر ڈاگر نے کہا جب تک منیش گرگ سے ڈی ڈی پاور واپس نہیں لی جاتی ہم دھرنا ختم نہیں کرینگے