گلناز کے قاتلوں کو سخت سزا دی جائے

43

فاسٹ ٹرائل کے ذریعہ تحقیقات مکمل کرائی جائے اور جلد سے جلد مجرموں کو سخت سزا دی جائے سیف الاسلام مدنی!
سیتامڑھی (شکیب الاسلام) ویشالی ضلع کے اندر جو حادثہ پیش آیا اسکی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، قوم کی بیٹی گلناز کو جس طرح سے جلایا گیا وہ کسی بھی معاشرے کے لئے اچھا نہیں ہے، اس موقع پر میری بہار حکومت سے اپیل ہےکہ مجرموں کو سخت دی جائے اور کسی طرح بھی تساہل سے کام نہ کیا جائے، اس طرح کے واقعات بلا تفریق مذہب پورے ملک وکے لئے بد نما داغ ہیں عدلیہ اور اصحاب اقتدار کو اس طرح کے واقعات پر ترجیحی نوٹس لینا چاہئے اور جلد سے جلد تحقیقات مکمل کراکے مجرموں کو سخت سزا دینی چاہئے تاکہ اس طرح کے غیر انسانی واقعات کم ہوں،

بہار سرکار اس غیر معمولی واقعہ میں تساہل سے کام نہ لے اور مذہب دیکھ کر کوئی فیصلہ نہ کرے اگر مجرموں کو انکا مذہب دیکھ کر بچایا جائےگا تو یہ یہ ایک طبقے کے ساتھ تعصب کی انتہا ہوگی اس لئے جلد از جلد مجرموں کو پکڑ کر کیفر کردار تک پہونچایا جائے ااور انہیں سخت سے سخت سزا دی جائے تاکہ آئندہ اس طرح کے واقعات کم ہوں اور پولیس ڈیپارٹمینٹ کا جو رول رہا ہے وہ بھی غیر مطمئن رہا ہے اور شروع سے اس معاملے کو دبانے کی کوشش کی گئی کئ دنوں کے بعد ایک مجرم گرفتار ہوا ،حالانکہ ابھی بھی کئی مجرموں کو گرفتار نہیں کیا جاسکا ہے
بااثر شخصیات میڈیا اور اپوزیشن لیڈران کو بھی چاہئے کہ وہ اس معاملے میں انصاف دلانے اوت مجرموں کو سزا دلوانے کے لئے بہار سرکار سے مطالبہ کریں !