جمعرات, 29, ستمبر, 2022
ہوماعلان واشتہاراتگلزار گروپ انسٹیٹیوٹ شاخ کا شاندار افتتاح،سرکردہ شخصیات کی شرکت

گلزار گروپ انسٹیٹیوٹ شاخ کا شاندار افتتاح،سرکردہ شخصیات کی شرکت

یہاں شاخ کھلنے سے سیمانچل کے بچوں کو پریشانی سے نجات ملے گی :محمدفرحان اختر

کوچادھامن/ کشن گنج( زاہد حسین مصباحی )

گلزار گروپ انسٹیٹیوٹ شاخ کا شاندار افتتاح،سرکردہ شخصیات کی شرکت

کشن گنج ضلع میں واقع بہادرگنج شہر میں آج گلزار گروپ انسٹی ۓٹیوٹ شاخ کا شاندار افتتاح کیا گیا، اس موقع پر ایک پروگرام کا بھی انعقادعمل میں آیا، جس میں کثیرتعدادمیں مقامی دانشوران شریک ہوئے،پروگرام کا آغاز قاری محمد اشرف صاحب کی تلاوت قرآن پاک سے ہوا، کوچادھامن اسمبلی حلقہ کے سابق ایم ایل اے ماسٹر مجاہد عالم صاحب نے اس موقع پر اہم خطاب فرمایا،انہوں نے کہا:- علم کے ذریعہ آدمی ایمان و یقین کی دنیا آباد کرتا ہے، بھٹکے ہوئے لوگوں کو سیدھا راستہ دکھاتا ہے،گلزار گروپ انسٹیٹیوٹ شاخ کے کھلنے سے انہوں نے خوشی اظہارکیا،انہوں نے کہا:اس کی وجہ سے یہاں کے پڑھنے والے طلبہ کو کافی فائدہ ہوگا ، انہوں نے کوآرڈینیٹر محمد فرحان اختر کو مبارک باد پیش کی۔ دارالعلوم بہادرگنج کے استاد جناب مولانا و مفتی محمد جسیم اختر صاحب قاسمی ،پروفیسر مصور عالم صاحب ،حافظ سید عالم صاحب،لڈن آزاد صاحب کے علاوہ دیگر لوگوں نے بھی پروگرام سے خطاب کیا اور کوآرڈینیٹر محمد فرحان اختر کو مبارک باد پیش کی،کوآرڈینیٹر محمد فرحان اختر نے بھی اس موقع پر مختصر خطاب کیا،جس میں انہوں نے بتایا کہ یہاں شاخ کھلنے سے سیمانچل کے بچوں کو پریشانی سے نجات ملے گی، انہوں نے کہا کہ پہلے کالج میں داخلہ کیلئے بچوں کو لدھیانہ، دہلی وغیرہ شہروں میں جانا پڑتا تھا، اسی پریشانی کو دیکھتے ہوئے بہادرگنج شہر کی پہلی منزل ظفر کمپلیکس پوسٹ آفس کے سامنے مین روڈ بہادرگنج میں گلزار گروپ انسٹیٹیوٹ شاخ کا افتتاح کیا گیا، مسٹر فرحان اختر نے بتایا: کہ غریب و نادار کے لئے ہمارے کالج میں خاص کوٹے رکھے گئے ہیں جس کے تحت وہ غریب و نادار بچے بھی بی ایم ایل ٹی بی۔ بی ایس سی ایگریکلچر بی ایس سی۔بی بی اے۔بی سی اے۔بی کام ۔بی ایم کاموغیرہ کی تعلیم بخوبی حاصل کر سکیں گے۔

روزنامہ نوائے ملت
روزنامہ نوائے ملتhttps://www.nawaemillat.com
روزنامہ ’نوائے ملت‘ اپنے تمام قارئین کو اس بات کی دعوت دیتا ہے کہ وہ خود بھی مختلف مسائل پر اپنی رائے کا کھل کر اظہار کریں اور اس کے لیے ہر تحریر پر تبصرے کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ جو بھی ویب سائٹ پر لکھنے کا متمنی ہو، وہ روزنامہ ’نوائے ملت‘ کا مستقل رکن بن سکتے ہیں اور اپنی نگارشات شامل کرسکتے ہیں۔
کیا آپ اسے بھی پڑھنا پسند کریں گے!

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

- Advertisment -spot_img
- Advertisment -
- Advertisment -

مقبول خبریں

حالیہ تبصرے