کیلنڈر تاریخ معلوم کرنے کے لئے ھے ،اس کو اسلامی اور غیر اسلامی میں تقسیم کرنا صحیح نہیں ھے ،جبکہ ہجری اور عیسوی دونوں کیلنڈر رائج ہیں ،لیکن عیسوی کیلنڈر فیکسڈ ھونے کی وجہ سے زیادہ رائج ھے ،یہانتک کہ مسلم ممالک میں بھی دینی معاملات میں ہجری کیلنڈر کا استعمال کیا جاتا ھے اور اس کے علاؤہ دیگر معاملات میں عیسوی کیلنڈر کا ھی استعمال کیا جارہا ھے ،بہت سے مسلم ممالک میں دینی امور کے لئے اس ہجری کیلنڈر کا استعمال کیا جاتا ھے ،جس انحصار چاند پر ھے ،اس کے علاؤہ سرکاری امور میں فیکسڈ ہجری کیلنڈر کا استعمال بھی کیا جانے لگا ھے ،اس طرح دونوں ھی کیلنڈر رائج ہیں ،البتہ نئے سال کے موقع پر برادران وطن یا دیگر لوگوں کے ساتھ مسلم نوجوانوں میں بھی جو جشن منانے کا غیر شرعی طریقہ شروع ہوگیا ہے ،یقینا اس کی کسی بھی طرح حوصلہ افزائی نہیں کی جاسکتی ھے ،اس معاملہ میں سب سے اھم بات یہ ھے کہ اس کی اسلامی اور غیر اسلامی میں تقسیم کر کے لوگ بہت سی باتیں تحریر کرتے ہیں ، یہ مناسب نہیں ھے ،اللہ تعالی صحیح رہنمائی فرمائے
ابوالکلام قاسمی شمسی