*کٹیہار میں آل بہار شیر شاہ آبادی ایسوسی ایشن کی مشاورتی میٹنگ منعقد کی گئی*
*ارریہ میں شیر شاہ آبادی کا تاریخ ساز مہاسمیلن کا انعقاد کیا جائے گا ، نتیش کمار اور تیجسوی یادو بطور چیف گیسٹ رہیں گے*
آل بہار شیرشاہ آبادی ایسوی ایشن (رجسٹرڈ) ہماری برادری کی ایک سماجی رہنما تنظیم ہے، اِس تنظیمی ڈھانچہ کو مضبوط کرنے کے لئے آج بتاریخ 11 ستمبر بروز اتوار بمقام مرکزی دفتر آل بہار شیر شاہ آبادی ایسوسی مبارک نگر کٹیہار میں ایک اہم مشاورتی میٹنگ طلب کی گئ تھی جس میں آل بہار شیر شاہ آبادی ایسوسی ایشن کے تمام سیمانچل کے عہدیداران کی شرکت رہی ۔
سب سے پہلےشیخ انعام الحق مدنی صاحب نے میٹنگ کی شروعات کی اور یہ یقین دلایا کہ ہم آپ بھی اس ملک کے اٹوٹ باشندے ہیں جو مکمل حق رکھتے ہیں قانونی طور پر ہمیں بھی وہ سارے حقوق ملے جن سے ہم محروم کئے جاتے رہے ہیں۔ ہم میں سے ہر شخص اِس تنظیمی ڈھانچہ کو سب مل جل کرمضبوط بنانے کی کوشش کریں، لہذا ہم اپنے حوصلے بلند رکھتے ہوئے اس تنظیم میں حصہ لیں اور اسے کامیاب بنائیں۔ میٹنگ میں کئ اہم مشورے کئے گئے جیسے کہ ذات پر مبنی مردم شماری میں سو فیصد شرکت کے لیے بیداری پیدا کی جائے۔ اسی طرح جائزہ لینے اور رکنیت سازی مہم کو تیز کرنے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، ساتھ ہی ساتھ شیرشاہ آبادی مہا سمیلن کے انعقاد اور جگہ انتخاب کے بارے میں بھی لوگوں کی رائے لی گئی۔ متفقہ طور پر سبھوں نے فیصلہ لیا کہ مہاسمیلن کا انعقاد کی جائے کیونکہ 1984 میں مہا سمیلن کیا گیا تھا بہت عرصہ ہو گیا ہے لہذا شیر شاہ آبادی کا سملین بڑے ہی شان و بان کے ساتھ کی جانی چاہئے بہت ضروری ہے اور تاریخ ساز مہاسمیلن کے لئے جگہ کا انتخاب ارریہ کا کیا گیا کیونکہ ارریہ پورے سیمانچل کے شیر شاہ آبادی کے لئے بالکل مناسب جگہ ہے اور سینٹرل میں ہے کٹیہار،پورنیہ،کشن گنج،سپول والوں کے لئے سہولیات بھی میسر ہیں۔
اِس اہم مشاورتی میٹنگ میں آل بہار شیر شاہ آبادی ایسوسی ایشن کے چیئرمین پروفیسر سعیدالرحمن، محمدحسن، شیخ انعام الحق مدنی، انجینئر عبد الجبار، ڈاکٹر آمان اللہ مدنی، شیخ مفیض الدین الریاضی،ڈاکٹر ابراہیم مدنی، شیخ مزمل الحق مدنی، مصباح الدین بخاری، عبدالرحمان نیتا، ڈاکٹر رحمت اللہ سلفی، عبدالرشید،شمیم، اقبال حسین، حبیب الرحمٰن، ایڈوکیٹ تجمل الحق،ڈاکٹر نذیر، جمیل الرحمٰن عالی بھی موجود تھے، اس کے علاوہ قرب و جوار کے تعلیمی اور سماجی میدان کے نامور شخصیات (بہت سارے لوگوں کے نام سے میں وقف نہیں ہوں) بھی موجود تھے۔
*✍️اسرار عادل عالیاوی*
میڈیا انچارج آل بہار شیر شاہ آبادی ایسوسی ایشن