کوویڈ 19کا ٹیکہ مفت فراہم کیا جائے اور تمام اسپتالوں میں آکسیجن کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ ایس ڈی پی آئی  

86

کوویڈ 19کا ٹیکہ مفت فراہم کیا جائے اور تمام اسپتالوں میں آکسیجن کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ ایس ڈی پی آئی


نئی دہلی۔(پریس ریلیز)۔ سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا (ایس ڈی پی آئی) کے قومی صدر ایم کے فیضی نے اپنے جاری کردہ اخباری بیان میں کہا ہے کہ کوویڈ19ٹیکہ کی دستیابی کے معاملے میں عدالت عظمی کا مداخلت خوش آئند اور تسلی بخش اقدام ہے۔ اگرچہ کوویڈ وبائی مرض کی دوسری لہر میں ملک سہما ہوا ہے مرکزی حکومت شہریوں کی زندگیوں کے ساتھ دھوکہ کررہی ہے۔ مرکزی حکومت نے ویکسین بنانے والوں کو اس ویکسین کی قیمت طے کرنے کی اجازت دی ہے جو اسے شہریوں کو بلا معاوضہ فراہم کرنی چاہئے تھی۔ اسی تناظر میں سپریم کورٹ آف انڈیا نے مرکزی حکومت سے کورونا وائرس ویکسین اور دیگر ضروری اشیاء کیلئے قیمت طے کرنے کی منطق کے بارے میں وضاحت طلب کی ہے۔ ایس ڈی پی آئی قومی صدر ایم کے فیضی نے اس بات کی طرف خصوصی نشاندہی کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسپتالوں میں آکسیجن کی کمی کی وجہ سے ملک بھر میں اموات بے حد بڑھ رہی ہیں۔ مرکزی حکومت نے اس بحران پر قابو پانے کیلئے کوئی سنجیدہ اقدامات نہیں اٹھائے ہیں، لیکن ویکسین بنانے والوں کو اس وبائی مرض کا فائدہ اٹھانے اور اس تباہی سے فائدہ اٹھانے کی اجازت دے رہی ہے۔ ایم کے فیضی نے مرکزی حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائے کہ تمام شہریوں کو مفت کوویڈ ویکسین فراہم کی جائے اور اس بات کو بھی یقینی بنانا ہے کہ ملک بھر کے تمام اسپتالوں میں آکسیجن دستیاب ہو۔