رپورٹ:-عمرفاروق قاسمی ابن مولانا مصلحالدین صاحب قاسمی بھاگلپوری
آزادی کے دن پورے ہندوستان میں اپنی الگ الگ شان سے جشن منایا جاتا ہے خواہ مدارس ہو اسکول ہو یا کالج ہو ہر جگہ پرچم کشائی کا عمل سر انجام پاتا ہے، موضع کوروڈیہ ضلع بھاگلپور بہار میں ان طلبہ عزیز نے جو لاک ڈاؤن کے دوران مولانا فریدالدین صاحب بھاگلپوری کے پاس تعلیم حاصل کررہے تھے اظہارِ خیال کیا کہ جس طرح مدرسہ میں جشن یومِ آزادی منایا جاتا ہے اسی نہج پر پروگرام کیا جائے ، چنانچہ طلبہ کی دلجوئی کیلیے یہ پروگرام عمل میں لایا گیا ، اس اجلاس کی صدارت مولانا محمد ہاشم صاحب قاسمی بھاگلپوری نے کی ، مولانا محمد راغب صاحب قاسمی نے نظامت کے فرائض انجام دیے ، مولوی عطاء الرحمن کے دست مبارک سے پرچم کشائی کی گئی ، محمد طلحہ اور محمد ناظر نے ترانہ پیش کیا ، محمدحسن ضیاء نے اپنی دلسوز انداز میں تلاوت کلام پیش کیا، محمد ناظر نے نہایت ہی بہترین انداز میں نعت النبی ﷺ پیش کی، بعدازاں حبیب اللہ نے جنگ آزادی میں پیش کردہ علماء کرام کے کارنامے کو بیان کیا، پھر عبدالمقتدر نے انگلش میں ایک تقریر پیش کی جسے بیحد پسند کیا گیا ، بعدہٗ مولانا عمرفاروق قاسمی نے جنگ آزادی کی تاریخ اور اس دوران چلائی گئی تحریکوں پر روشنی ڈالی ، پھر طلبہ عزیز نے اپنی محنت وکاوش سے تیار کردہ جنگ آزادی کے تاریخ پر مشتمل سوال وجواب کی شکل میں دلچسپ مکالمہ پیش کیا، آخر میں صدر اجلاس مولانا محمد ہاشم صاحب نے بچوں کو نصیحانہ کلمات سے نوازا ، اور حضرت کی ہی دعاء پر مجلس کا اختتام ہوا۔ماشاءاللہ پروگرام بہت کامیاب رہا اور لوگوں نے خوب پسند کیا ، اور طلبہ عزیز کو اس کاوش پر دعائیں دیں۔اللہ تعالیٰ سب کی محنتوں کو قبول فرمائے ، آمیندعاء کے بعد طلبہ عزیز کی دلجوئی کے لیے شیرینی تقسیم کی گئی۔