جمعرات, 6, اکتوبر, 2022
ہوماعلان واشتہاراتکتاب اقراء القرآن کی تقریب رسم اجرا

کتاب اقراء القرآن کی تقریب رسم اجرا

(صادق جمیل تیمی)

مورخہ 7 ستمبر 2021 بروز منگل جامعہ اسلامیہ ریاض العلوم شنکر پور سپول بہار میں علمی و ادبی شخصیات کی موجودگی میں ایک پروگرام منعقد ہوا ،
جس میں حافظ شریف الاسلام کی کتاب ” اقراء القرآن“کا رسم اجرا کی تقریب تکمیل کو پہنچی ۔مذکورہ کتاب کا اجرا فضیلۃ الشیخ فیروز عالم ندوی چیرمین جمعیت فیصل ایجوکیشنل سوسائٹی شنکرپور کے مبارک ہاتھوں سے ہوا – اس موقع پر انہوں نے اپنے صدارتی خطاب میں بیان کیا کہ واقعی یہ کتاب اہل حدیث کی جانب سے ایک اضافہ ہے اور میں اس کتاب کی اہمیت کے پیش نظر اسے داخل نصاب کرتا ہوں –
اس کے مرتب حافظ شریف الاسلام تعارف کتاب بیان کرتے ہوئے بتایا کہ یہ ایک کتاب نہیں بلکہ ایک نصاب ہے جو مبتدی طالب علم کے ساتھ ساتھ بڑوں کے لئے بھی یکساں مفید ہے، یہ بہت ہی سہل اور آسان زبان میں تصنیف کی گئی ہے ،مخارج مع تصاویر اس کی ایک خوبی ہے – اس کے علاوہ تجوید کے اہم بنیادی مسائل کو آسان اور سلیس انداز میں بیان کیا گیا ہے –
ان کے بعد ٹاپو کی مایہ ناز عظیم شخصیت شیخ عبد العلیم سلفی نے بتایا کہ علم تجوید یعنی علم قرآن پر ہمیں کام کرنا چاہیے ،ہماری توجہ اس سے بالکل ہٹ سی گئی ہے،یہ کتاب جامعہ کی بہترین پیش رفت ہے –
آپ کے علاوہ مولانامنصور عالم سلفی، مولانا شمیم اختر ندوی، مولانا منظور عالم ندوی نے اپنے تاثراتی کلمات میں اس کتاب کی خوبیوں کو اجاگر کیا اور دیگر مدارس کو اسے داخل نصاب کی تلقین کی –
اس رسم اجرا کے موقع پر مولانا تنویر عالم ، مولانا طارق بخاری، مولانا طارق تیمی مدنی، مولانا رضوان اللہ تیمی، مولانا منیر ندوی، مولانا عبد الرزاق سنابلی، مولانا شمس الحق تیمی ، مولانا خلیل الرحمن اھری ، مولانا مصباح الدین، حافظ نور الاسلام و دیگر موجود تھے –

روزنامہ نوائے ملت
روزنامہ نوائے ملتhttps://www.nawaemillat.com
روزنامہ ’نوائے ملت‘ اپنے تمام قارئین کو اس بات کی دعوت دیتا ہے کہ وہ خود بھی مختلف مسائل پر اپنی رائے کا کھل کر اظہار کریں اور اس کے لیے ہر تحریر پر تبصرے کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ جو بھی ویب سائٹ پر لکھنے کا متمنی ہو، وہ روزنامہ ’نوائے ملت‘ کا مستقل رکن بن سکتے ہیں اور اپنی نگارشات شامل کرسکتے ہیں۔
کیا آپ اسے بھی پڑھنا پسند کریں گے!

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

- Advertisment -spot_img
- Advertisment -
- Advertisment -

مقبول خبریں

حالیہ تبصرے