کانگریس پارٹی کے سابق صدر ممبر پارلیمنٹ خلیل آباد سے سابق امیدوار فضل محمود صاحب کا انتقال، تدفین آج

135

کانگریس پارٹی کے سابق صدر ممبر اسمبلی خلیل آباد کے سابق امیدوار فضل محمود صاحب کا انتقال،
تدفین آج
سنت کبیر نگر نامہ نگار
کانگریس پارٹی کے سابق ضلع صدر فضل محمود صاحب 2009 میں کانگریس پارٹی کے لوک سبھا خلیل آباد سے امیدوار تھے۔
لوہرولی بازار میں واقع خان مشینری اسٹور کے مالک بھی تھے آج 23مئی بروز اتوار طویل علالت کے بعد سہ پہر 3 بجے انتقال ہوا انا للہ وانا الہ راجعون،
مرحوم فضل محمود صاحب کی انتقال کی خبر سے پورے علاقہ میں رنج و غم کا ماحول ہے،مرحوم بہت ہی شریف ملنسار شخصیت کے مالک تھے۔سیاسی سماجی و تعلیمی سر گرمیوں میں پیش پیش رہے۔
سماجوادی پارٹی کے ضلع صدر گوہر علی خان،نائب صدر محمد احمد،اپت علماء بورڈ کے صدر شعیب احمد ندوی،جنرل سکریٹری فضیل احمد ندوی،اجیار وکاس منچ کے بانی ظفیر علی کرخی،انوار عالم چو دھری صدر،مجیب الرحمٰن قاسمی جنرل سکریٹری,مجیب اللہ پرنسپل،شمشیر احمد پرنسپل،فیضان احمد مینیجر،محمد نظیر کانگریس کے ضلع نائب صدر،محمد پرویز اختر، انجمن افکار ادب کے صدر مجیب بستوی،خالد کمال،احمد جمال یوتھ کانگریس کے صدر ،اکرم نزیر محمد مکرم ایڈوکیٹ ،قاری نصیر الدین،و منور خان نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔
اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے ، اور اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین،