کاروان ادب حاجی پور کے صدر اور سکریٹری کو مجلسِ عاملہ کے انتخاب پر مبارکباد۔محمد فداء الہدیٰ فدا

72
حاجی پور ۲۰/مئی (عبد الرحیم برہولیاوی) نوائے ملت
حضرت مولانا مفتی محمد ثناء الہدیٰ قاسمی و جناب ماسٹر انوار الحسن وسطوی صاحبان کی قیادت میں رواداری کے ساتھ کاروان ادب حاجی پور میں زمینی سطح پر کام کا آغاز ہوا ہے اگر اسی رواداری اور جہد مسلسل کے ساتھ کام ہوتا رہا تھا تو ان شاءاللہ مستقبل قریب سے ہی اس کے بہتر اثرات سامنے آنے شروع ہوجائیں گے، پروفیسر ممتاز احمد خاں مرحوم کے لگاۓ ہوۓ اس چمن میں صدر و سکریٹری صاحبان نے جس سوجھ بوجھ کے ساتھ ارکان کا انتخاب کیا ہے وہ قابل ستائش ہے، منتخب کردہ شخصیات تمام کے تمام اپنی اپنی جگہ افتاب و ماہتاب ہیں اور اپنے اپنے طور پر اردو کی خدمت میں پیش پیش رہتے ہیں اس لیے اب یہ کہنا غلط نہیں ہوگا کہ اب اردو کی لڑائی متحدہ طور پر لڑی جائے گی اور ان شاءاللہ اس لڑائی میں خاطر خواہ فائدہ بھی ہوگا،ان خیالات کا اظہار اردو مڈل اسکول استی پور کے استاد اور الھدیٰ اردو کوچنگ سینٹر کے بانی و سرپرست ماسٹر محمد فداء الہدیٰ فدا نے کرتے ہوئے نو منتخب اراکین کو مبارکباد پیش کیا اور ارکان عاملہ میں اپنے انتخاب پر صدر و سکریٹری صاحبان کا شکریہ ادا کیا۔