جمعرات, 6, اکتوبر, 2022
ہومزبان وادبکاروان ادب حاجی پور کی جانب سے اہم اجلاس کاانعقاد،مفتی ثناء الہدی...

کاروان ادب حاجی پور کی جانب سے اہم اجلاس کاانعقاد،مفتی ثناء الہدی قاسمی صاحب کاصدارتی خطاب

کاروان ادب حاجی پور کی جانب سے ایک اہم مجلس کا انعقاد کیا گیا جسکی صدارت مشہور عالم دین امارت شرعیہ کے نائب ناظم مفتی محمد ثناء الہدی قاسمی نے فرمایا۔مہمان خصوصی کے طور پر بہار پبلک سروس کمیشن کے ممبر جناب امتیاز احمد کریمی،روز نامہ اخبار تأثیر کے سنیئر صحافی جناب امتیاز احمد، اردو ڈائر کٹوریٹ محکمہ کابینہ بہار سرکار کے متحرک رکن جانب اسلم جاویداں صاحب،اور اسلامیہ کالج سیوان کے ایچ او ڈی جناب ڈاکٹر ابو الحیات صاحبان تشریف فرما تھے۔پروفیسر ممتاز احمد خان کی تصنیف کردہ کتاب درد تہ جام کا رسم اجرا عمل میں آیا۔ساتھ ہی ساتھ عبد اللطیف کی تصنیف کردہ کتاب کا بھی اجرا کا رسم ادا کیا گیا۔ شہر کے محبان اردو سائقین اردو کی ایک کثیر جماعت مجلس میں شامل ہوۓ۔ضلع اردو ٹیچرس ایسو سی ایشن ویشالی کے جنرل سیکریٹری ڈاکٹر ذاکر حسین اور صدر ماسٹر محمد عظیم الدین انصاری اور نائب سکریٹری عبد القادر نے اپنی ایسوسی کی نمائندگی فرما رہے تھے۔اس موقع پر امتیاز احمد کریمی نے اپنے بیان میں فرمایا کہ اردو کے اتنے سائقین ویشالی ضلع میں ہیں اور اردو ٹیچرس کی بحالی میں ویشالی ضلع میں 90 فیصد سیٹ خالی رہ گئ ہے۔ہمارے نوجوان کی کثیر تعداد بے روزگاری کا رونا رو رہیں ہیں۔مزید جھکجھورتے کہا کہ آپ جو کچھ بھی پڑھیۓ محنت اور لگن سے پڑھیۓ۔انشاء اللہ کامیابی قدم چومیگی۔ اردو ڈائرکٹوریٹ سے تشریف فرما ں جناب اسلم جاویداں نے اپنے بیان میں فرمایا کہ آبادی کے تناسب سے بہار میں اور ضلع سے محب اردو کم ہیں ۔لیکن اردو تحریک ویشالی ضلع بہار کا اول ضلع ہیں۔اس ضلع کے اندر ضلع اردو ٹیچرس ایسو سی ایشن ویشالی کے جنرل سیکریٹری ڈاکٹر ذاکر حسین اور صدر ماسٹر محمد عظیم الدین انصاری اور نائب سکریٹری عبد القادر بہت ہی فعال اور متحرک لوگ ہیں۔یہ لوگ ا کثر اپنی حقوق کی خاطر کبھی اردو ڈائرکٹوریٹ،کبھ سکریٹریٹ کے علاوہ اور سارے دفاتر میں جا جا کر اپنی مانگ مانگتے ہیں۔مفتی محمد ثناء الہدی قاسمی صاحب نے اپنی صدارتی تقریر میں کہا کہ ویشالی ضلع اکیلا نہیں ہے بلکہ نئی نسلیں جو تیار ہو رہی ہیں وہ بہت ہی فعال اور متحرک ہیں۔یہ باتیں انوار الحسن وسطوی کی خیالات پر واضح کیا ہے۔۔مجلس کے اختتام پردعا کی گئی۔عبد اللطیف کی جانب سے اظہار تشکر پیش کیا گیا۔اخیر میں ڈاکٹر ذاکر حسین نے اپنی کتاب، بچوں کی نفسیات اور نشو ونما،مہمان خصوصی حضرات کو،مفتی محمد ثناء الہدی قاسمی،جناب امتیاز احمد کریمی ڈاکٹراسلم جاویداں اور تاثیر کے صحافی امتیاز أحمد اور پروفیسر ڈاکٹر ابو الحیات کی خدمت میں پیش کیا۔جناب اسلم جاویداں نے کتاب لےکر بہت ہی خوشی کا اظہار کیا اور مزید کہا کہ یہ کتاب کام کا ہے اس کتاب سے طالب سے لے کر پورے قوم کو فائدہ پہنچے گا۔اسی قسم کی کتابیں شائع ہو نی چائیے۔

روزنامہ نوائے ملت
روزنامہ نوائے ملتhttps://www.nawaemillat.com
روزنامہ ’نوائے ملت‘ اپنے تمام قارئین کو اس بات کی دعوت دیتا ہے کہ وہ خود بھی مختلف مسائل پر اپنی رائے کا کھل کر اظہار کریں اور اس کے لیے ہر تحریر پر تبصرے کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ جو بھی ویب سائٹ پر لکھنے کا متمنی ہو، وہ روزنامہ ’نوائے ملت‘ کا مستقل رکن بن سکتے ہیں اور اپنی نگارشات شامل کرسکتے ہیں۔
کیا آپ اسے بھی پڑھنا پسند کریں گے!

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

- Advertisment -spot_img
- Advertisment -
- Advertisment -

مقبول خبریں

حالیہ تبصرے