#رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ بہار کے صدرمحترم کادینی،تعلیمی، اصلاحی دورہ_
کل ہند رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ دارالعلوم دیوبند کی شاخ رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ بہار کے صدرمحترم اور بہار کامشہور ومعروف ادارہ؛جامعہ مدنیہ سبل پور پٹنہ کے معاون مہتمم وصدر المدرسین جناب حضرت مولانا مرغوب الرحمن صاحب قاسمی اپنے وفد کے ساتھ سیمانچل کے دینی، تعلیمی،اصلاحی دورہ پر ہیں_
واضح رہے کہ کل ہند رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ دارالعلوم دیوبند کی جانب سے نومنتخب رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ بہار کے صدرمحترم کایہ پہلادورہ ہے_ان کے ساتھ جامعہ مدنیہ سبل پور پٹنہ کے جواں سال مہتمم اور بانی جامعہ مدنیہ حضرت مولانا محمد قاسم صاحب رحمۃ اللہ علیہ کے صاحب ذادہ جناب مولانا محمد حارث صاحب،رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ بہار کے جنرل سکریٹری اور جامعہ مدنیہ کے سینئر استاذ جناب مفتی خالدانورپورنوی المظاہری بھی موجود ہیں_
سرزمین ارریہ پہونچتے ہی جناب مولانا وسیم اکرم ندوی،حافظ محمد ارقم رحمانی،جامعہ اسلامیہ طوبی للبنات ارریہ،حافظ محمد اویس صاحب،مفتی تنظیم مظاہری جامعہ آمنہ للبنات روپیلی ارریہ،مولانا ہلال الدین نعمانی، ودیگر علماء کرام نے اس وفد کاپرزور استقبال کیا_
اس موقع پر جامعہ طوبی للبنات ہریاباڑہ ارریہ میں صدرمحترم کامختصر خطاب بھی ہوا_اور رقت آمیز دعاء فرمائی_
کادینی، تعلیمی، اصلاحی دورہ رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ بہار کے صدرمحترم اورجامعہ مدنیہ سبل پور پٹنہ کے مہتمم
کیا آپ اسے بھی پڑھنا پسند کریں گے!