ڈی جی سی اے نے جاری کیا نیا قانون

40

نئی دہلی۔شہری ہوابازی کے ڈائریکٹوریٹ (ڈی جی سی اے ) نے ایک حکم جاری کرکے کہا ہے کہ طیارے کے اندر بغیر اجازت کسی نے بھی فوٹوگرافی کی تو اس روٹ پر دو ہفتے کیلئے متعلقہ ایئرلائن کی پرواز پر پابندی لگا دی جائے گی۔ایوی ایشن ریگولیٹرکے حکم کے مطابق‘‘یہ طے کیا گیا ہے کہ اب سے اگر کسی باقاعدہ پرواز میں اس اصول کی خلاف ورزی ہوتی ہے تو اس روٹ پر اس طیارہ کمپنی کا شیڈیول دو ہفتے کے لئے معطل کردیا جائے گا۔کفایتی طیارہ کمپنی انڈیگو کی ایک فلائٹ میں فلم اداکارہ کنگنا رناوت کی فوٹو لینے کیلئے میڈیا کے اہلکاروں کے ذریعہ سماجی دوری سے متعلق کوویڈ-19 اصولوں کی خلاف ورزی کا ویڈیو وائرس ہونے کے بعد ڈی جی سی اے نے یہ حکم جاری کیا ہے ۔ ان دنوں مہاراشٹر حکومت کیساتھ تقریری جنگ کی وجہ سے سرخیوں کا حصہ رہیں کنگنا گزشتہ نو ستمبر کو انڈیگو کی فلائٹ سے چنڈی گڑھ سے ممبئی آئی تھیں۔ ریگولیٹر نے انڈیگو سے بھی اس واقعہ کے سلسلے میں رپورٹ طلب کی تھی۔