چکنی پنچایت سے بی پی ایس سی سے کامیاب ہونے والی معصومہ خانم_کو_مبارکباد

350

ارریہ: (نمائندہ نوائے ملت)

معصومہ خانم کا تعلق ارریہ(بہار) کے ایک چھوٹے سے گاوں چکنی گریا سے ہے جوکہ ارریہ ضلع کے ارریہ بلاک میں واقع ہے۔ یہ مسلم اکثریتی علاقہ ہے۔ ایجوکیشن ریشیو میں پورے ہندوستان میں ارریہ سب سے پچھڑا ہوا ہے۔ میرا ماننا ہیکہ ارریہ کی تعلیمی کار کردگی میں ارریہ ودھان سبھا حاشیے سے بھی نیچے ہے ۔ اسکولوں کی حالت ناگفتہ بہ ہے۔ پرائیویٹ اسکول بھی بہت کم ہیں۔ آج تک کسی بھی لیڈر نے تعلیمی میدان میں کوئی پیش قدمی نہیں کی۔ نہ کبھی یہاں کا ایجنڈا ایجوکیشن رہا۔ ارریہ بلاک سب سے زیادہ زبونحالی کا شکار ہے۔
ایسے علاقے سے اگر کوئی شخص UPSC یا BPSC کا امتحان پاس کرے تو وہ لمحہ علاقے لوگوں کے لئےکسی خوشی یا عید سے کم نہیں ۔ بی، پی، ایس، سی امتحان میں کامیاب ہونے والی چکنی پنچایت کی بہو معصومہ خانم اور ان کے اہل خانہ کو ہم دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ اور دعا کرتے ہیں کہ ہمارے علاقے میں مزید تعلیمی بیداری آئے ۔
والسلام۔
توحید عالم فیضی