ہومبریکنگ نیوزپیام انسانیت یہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا طریقہ ہے

پیام انسانیت یہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا طریقہ ہے

پیام انسانیت یہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا طریقہ ہے
آج تحریک پیام انسانیت کی سالانہ کارگزاری کا یہ دوسرا دن ہے،ملک بھر سے آئے ہوئےخدام ورضاکاران نے اپنی اپنی کارگزاریاں پیش کردی ہیں،لکھنؤسےشفیق بھائی سیتاپوری، جھانسی سےمولانا عمران صاحب ندوی،غازی پورسے مولاناسعودالحسن صاحب ندوی، بدایوں سےصوفی صاحب، کرناٹک سے مولاناعبدالحق صاحب ندوی، بھٹکل سے مولاناسمعان خلیفہ صاحب ندوی، ،بنگلورسے مولاناصغیرصاحب ندوی،اورنگ آبادسےمولانانورالدین صاحب ندوی، حیدرآباد سےمولاناسعدی صاحب، تلنگانہ سےسیدرضاقادری صاحب،کشمیر سےمولاناطالب صاحب، پلوامہ سے مولانافیضان صاحب،جموں سےمولانااجمل صاحب، گوہاٹی سے حفیظ الرحمن صاحب، اورنگ آبادبہارسےمولانافہیم صاحب، کیرلاسے مولانا عبدالغفار صاحب ،ارریہ ضلع کی طرف سےرفیق محترم مولانامحمدمصورعالم ندوی صاحب نےپوری ترجمانی کی اورکام میں درپیش مشکلات اورحل طلب مسائل کو سامنےرکھا،بھوپال سے مولانا ایوب صاحب،کلکتہ سے مولانا خورشید صاحب، بنگال سے مولانا شہادت حسین صاحب وغیرہم کی بڑی قیمتی کارگزاریاں سامنے آئی ہیں، یہاں پر ہر ایک کا ذکر مشکل ہے، عنقریب قسط وار ان دلچسپ حصولیابیوں کو تحریر کی شکل دی جائے گی ان شاءاللہ۔
پروگرام اب اختتام کی جانب بڑھتا چلا جارہا ہے،اس وقت حضرت مولانا سید بلال عبدالحی حسنی ندوی مدظلہ العالی قیمتی باتیں بیان فرماریے ہیں:
"اس وقت ملک کے دوسو اضلاع میں بحمداللہ پیام انسانیت کا کام مضبوطی سے ہورہا ہے، اور جہاں یہ کام منظم نہیں ہے،وہاں کے لئے عزائم لینا یہ بھی خوشی کی بات ہے، میں نے آپکی کارگزاریاں سنی ہیں، اور یہ بات کھل کر سامنے آئی ہے کہ مشغولیت کی وجہ کر کام کرنے کا موقع نہیں مل رہا ہے، اس وقت ملک کے حالات نازک ہیں، ایسے میں اگر مشغولیت کو ہم بہانہ بناتے ہیں تو سن لیجئے کہیں ایسا وقت بھی نہ آجائے کہ ہم اپنی اس مشغولیت کو بھی انجام نہیں دے پائیں گے جسکا آج بہانہ بناتے ہیں، جو کام پیام انسانیت کے ہیں وہ آپ کو معلوم ہیں، اگر نہیں معلوم ہیں تو کتابی شکل میں موجود ہیں، اسے پڑھئے اور اس کو عمل میں لائیے،پیام انسانیت یہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا طریقہ ہے، یہ دراصل اخلاق کریمانہ سے پیش آنے اور انسانیت کو پیش کرنے کا نام ہے، مگر یہ یاد رکھئے کہ اس کام کے بیچ میں مذہب کو مت لائیے گا، ورنہ اس سے دقت کھڑی ہوگی اور پیام انسانیت کا کام متاثرہوگا۔
ہم برادران وطن کے کسی بھی مذہبی پروگرام کا حصہ نہیں بن سکتے ہیں، ہمارا مذہب ہمیں اس سے منع کرتا ہے اور یہ ہمارے ایمان کے لئے ایک بڑا خطرہ ہے، اس بات کو اچھی طرح یاد رکھنے۔
اپنے اپنے شہر جاکر برادران وطن کی ایک فہرست بنالیجئے،ایسے سو لوگوں کی فہرست سازی کیجئے جو ہر طبقہ سے آتے ہوں،اور انہیں لٹریچر دیجئے،پھر انکے تاثرات بھی لیجئے، تیس چالیس لوگوں کی ایک ڈائیلاگ کیجئے، آج جن لوگوں کے ذہنوں کو خراب کیا جارہا ہے، انہیں درست کرنے کا بروقت فریضہ انجام دییجئے،ان شاء اللہ ہمیں بڑی کامیابیاں ملیں گی، اور ملی بھی ہیں، یہ آپ لوگوں کی گارگزاریاں کہتی ہیں”۔
راقم الحروف
ہمایوں اقبال ندوی،ارریہ
حال مقیم، دائرہ شاہ علم اللہ تکیہ کلاں (رائے بریلی )

توحید عالم فیضی
توحید عالم فیضیhttps://www.nawaemillat.com
روزنامہ ’نوائے ملت‘ اپنے تمام قارئین کو اس بات کی دعوت دیتا ہے کہ وہ خود بھی مختلف مسائل پر اپنی رائے کا کھل کر اظہار کریں اور اس کے لیے ہر تحریر پر تبصرے کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ جو بھی ویب سائٹ پر لکھنے کا متمنی ہو، وہ روزنامہ ’نوائے ملت‘ کا مستقل رکن بن سکتے ہیں اور اپنی نگارشات شامل کرسکتے ہیں۔
کیا آپ اسے بھی پڑھنا پسند کریں گے!

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

- Advertisment -
- Advertisment -
- Advertisment -

مقبول خبریں

حالیہ تبصرے