پہلی ہی بارش میں جھمٹا میٹن گھاٹ کا پل انہدام کے دہانے پر۔   نیاز احمد سماجی کارکن

98

ارریہ: نوائے ملت

جھمٹا پنچایت کی مظلوم و محروم عوام ارریہ M.P پردیپ کمار سنگھ M.L.A عابدالرحمن اور ساتھ ہی ارریہ DM سے گزارش کرتی ہیکہ جلد از جلد وقت رہتے ہوے پل کی اس بدحالی کو درست کیا جائے کیوں جون ۔جولائی ۔اگست اور ستمبر یہ چار ماہ جھمٹا والے مچھلی کے طرح پانی میں ڈوبتے اگتے رہتے ہیں اسلئے ہم پر احسان کیا جائے اور جتنی جلدی ہوسکے پل کی درستگی کا کام شروع کیا جائے دوسری بات جھمٹا پنچایت کے ساتھ اتنی لا پرواہی نہ بر تی جائے کہ آنے کل یہاں کے لوگ گھٹ گھٹ کر یا پھر ڈوب کر مرنے پر مجبور ہو جائے۔

جھمٹا میٹن پل

پل کے ٹوٹتے ہی ٹوٹ جاتے ہیں ہمارے سارے رشتے ہم اپنے M.L.Aعابد الرحمن صاحب سے گزارش کرتے ہیں کہ جناب خود تشریف لائیں اور مشاہدہ کریں اور اپنے کئے ہوئے وعدوں پھر سے دوہرا ہی دیں۔

اُمید ہے کہ رکن پارلیمان و رکن اسمبلی جھمٹا پنچایت کے عوام کی امیدوں پر پانی پھیر نے نہیں دینگے۔

نیاز احمد سماجی کارکن