عَنْ أَبِي ذَرٍّ، قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " لاَ يَحْقِرَنَّ أَحَدُكُمْ شَيْئًا مِنَ الْمَعْرُوفِ وَإِنْ لَمْ يَجِدْ فَلْيَلْقَ أَخَاهُ بِوَجْهٍ طَلِيقٍ وَإِنِ اشْتَرَيْتَ لَحْمًا أَوْ طَبَخْتَ قِدْرًا فَأَكْثِرْ مَرَقَتَهُ وَاغْرِفْ لِجَارِكَ مِنْهُ ” ﴿سنن الترمذی 1833﴾
ترجمہ:-حضرت ابوذررضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشادفرمایا:تم میں سے کوئی شخص بھی تھوڑی سی نیکی کومعمولی نہ سمجھے،اگرنیکی کاکوئی موقع نہ ملے تو اپنے بھائی کے ساتھ خندہ پیشانی سے مل لیاکرو(یہ بھی نیکی ہے) اور جب تم (سالن پکانے کی غرض سے) گوشت خریدو،یاسالن کی ہانڈی پکاؤتو شوربہ بڑھادیاکرواوراس میں کچھ نکال کراپنے پڑوسی کو دے دیاکرو۔