جمعرات, 6, اکتوبر, 2022
ہوماعلان واشتہاراتپنچایت الیکشن کو آپسی نفرت سے بچانا ھم سبہوں کی ذمہ...

پنچایت الیکشن کو آپسی نفرت سے بچانا ھم سبہوں کی ذمہ داری

الیکشن لڑنا اور اس میں جیت حاصل کرنا جمہوری اور دستوری حق ھے ، الیکشن اسمبلی کا بھی ھوتا ھے اور پنچایت کا بھی ، نگر دونوں الیکشن میں فرق ھے ، اسمبلی الیکشن کا تعلق ایک بڑے علاقہ سے ھوتا ھے،جس میں بہت سے گاؤں شامل ھوتے ہیں ۔ اور پنچایت الیکشن کا تعلق گاؤں سے ھوتا ھے ،جس میں دو تین گاؤں شامل ھوتے ہیں ،اس لئے اسمبلی الیکشن کے مقابلہ میں پنچایت الیکشن میں لوگ زیادہ دلچسپی کا مظاہرہ کرتے ہیں ،اور الیکشن کا وقت آتے ھی ہر گاؤں میں ہو ہنگامہ شروع ھو جاتا ھے ،ایک پنچا یت میں مکھیا اور سرپنچ کے کئی کئی امیدوار کھڑے ھو جاتے ھیں ،پھر مقابلہ کا دور شروع ھو جاتا ھے اور کھینچا تانی کا معاملہ زور پکڑلیتا ھے،ہر ایک کے حمایتی آپس میں اس قدر بڑھ چڑھ کر حصہ لینے لگتے ہیں کہ ایک دوسرے کی عزت کے ساتھ کھلواڑ تک نوبت پہنچ جاتی ھے ،جبکہ ایسا کرنا نہ تو شریعت کے اعتبار سے صحیح ھے اور نہ قانونی اعتبار سے ، الیکشن میں الیکشن کے اصول ضابطہ کی رعایت کی جائے ، دل میں عوام و خواص کی خدمت اور ایک دوسرے کی عزت و قدر کا جذبہ ھونا چاہئے، اطمینان اور سکون کا ماحول پیدا کرنا چاہئے ،ووٹنگ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہئے ،اچھے اور مناسب امیدوار کو جتانے کی کوشش ھونی چاہئے ، مگر معاملہ الٹا ھو جاتا ھے ، سنجیدگی کو چھوڑ کر ہر گروپ کے لوگ ایک دوسرے کو نیچا دیکھانے کی کوشش میں رھتے ھیں ،یہ غیر مناسب طریقہ ھے ، الیکشن میں جیت اور ہار کی کنجی ووٹ دینے والے لوگوں کے ہاتھوں میں ھے ، وہ جس کو ووٹ دے کر منتخب کر دیں ،وہی مکھیا ھے ،وہی سرپنچ ھے ،وہی سب کا نمائندہ ھے ، اس لئے امیدوار اور اس کے مددگاروں کو چاہئے کہ عوام میں سے جو ووٹ دینے والے ھیں ان سے مل کر ان کو سمجھائیں ،اپس میں نہ الجھیں اور نہ ایک دوسرے کے خلاف کچھ بولیں ،سب امیدوار گاؤں ھی کے ھوتے ھیں ،اس لئے سب ایک دوسرے کو جانتے ھیں اور پہچانتے ہیں ، اس لئے کوئی ایسی بات نہ کی جائے جس سے کسی کی دل آزاری ھو ، گاوں کے سنجیدہ لوگوں کو بھی چاہئے کہ پنچایت الیکشن کو سنجیدہ بنانے پر زور دیں ، تاکہ اچھے امیدوار کے انتخاب میں آسانی ھو ،اللہ تعالیٰ سے دعاء ھے کہ وہ ھم لوگوں کی صحیح رہنمائی فرمائے تاکہ ھم لوگ اطمینان و سکون کے ساتھ پنچایت الیکشن کو گذارنے میں اہم کردار ادا کریں۔

ابوالکلام قاسمی شمسی

توحید عالم فیضی
توحید عالم فیضیhttps://www.nawaemillat.com
روزنامہ ’نوائے ملت‘ اپنے تمام قارئین کو اس بات کی دعوت دیتا ہے کہ وہ خود بھی مختلف مسائل پر اپنی رائے کا کھل کر اظہار کریں اور اس کے لیے ہر تحریر پر تبصرے کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ جو بھی ویب سائٹ پر لکھنے کا متمنی ہو، وہ روزنامہ ’نوائے ملت‘ کا مستقل رکن بن سکتے ہیں اور اپنی نگارشات شامل کرسکتے ہیں۔
کیا آپ اسے بھی پڑھنا پسند کریں گے!

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

- Advertisment -spot_img
- Advertisment -
- Advertisment -

مقبول خبریں

حالیہ تبصرے