ہفتہ, 8, اکتوبر, 2022
ہوماعلان واشتہاراتپروفیسر اسلم آزاد ؒکے انتقال پرملال پر جامعہ مدنیہ میں دعائیہ نشست

پروفیسر اسلم آزاد ؒکے انتقال پرملال پر جامعہ مدنیہ میں دعائیہ نشست

پروفیسر اسلم آزاد ؒکے انتقال پرملال پر جامعہ مدنیہ میں دعائیہ نشست
حسب معمول جامعہ مدنیہ سبل پور،پٹنہ میں دعائے یونس کا اہتمام
(پٹنہ،16 جون 2022)
معمول کے مطابق آج جامعہ مدنیہ سبل پور،پٹنہ میں قرآن کریم کی آیات کے ورد کے ساتھ،دعائے یونس کا اہتمام ہوا،اس موقع پرخصوصی طورپر پروفیسر اسلم آزاد صاحب نوراللہ مرقدہ لئے دعائے مغفرت کی گئی،واضح رہے کہ پروفیسر اسلم آزاد صاحبؒ کاعلم وادب سے بڑاگہرارشتہ تھا،بحیثیت استاذ شعبہ اردو پٹنہ یونیورسیٹی میں لمبی خدمات انہوں نے انجام دیں،ان کی کئی ادبی کتابیں بھی منظر پر آئیں،بحیثیت شاعر بھی وہ منفرد پہچان رکھتے تھے،ان کا شعری مجموعہ نشاط کرب مقبول عام ہے، 11مئی 2006سے 2012تک وہ بہارقانون کونسل کے رکن بھی رہے،بہارکا مشہورومعروف ادارہ جامعہ مدنیہ سبل پور،پٹنہ کے وہ بڑے مخیرین ومعاونین میں سے تھے،اس کے بانی حضرت مولانامحمدقاسم صاحبؒ سابق پرنسپل مدرسہ اسلامیہ شمس الہدیٰ ، وسابق صدرجمعیۃ علماء بہارسے ان کا خصوصی لگاؤ تھا،کئی بار وہ جامعہ تشریف بھی لائے تھے،ان کا انتقال جہاں علمی،ادبی،سیاسی،سماجی دنیاکے لئے خسارہ کی بات ہے،جامعہ مدنیہ سبل پور،پٹنہ کے لئے بھی بڑاخسارہ ہے،جامعہ مدنیہ کے مہتمم جناب مولانامحمدحارث بن مولانامحمدقاسم صاحبؒ،معاون مہتمم جناب مولانامرغوب الرحمن صاحب،ناظم تعلیمات جناب مفتی عبدالاحد صاحب،مفتی خالد انور پورنوی،المظاہری،مولانامنہاج الدین قاسمی،مفتی محمداکرم،مفتی احمدعلی ،مفتی سیف الدین قاسمی ،مولانانورالزماں دریاپوری، مولاناعبدالغنی، مولاناعبدالرحمن، مولانا فیاض،قاری محمدصالح،حافظ نجم الہدیٰ،مولاناسہیل اختر مظفرپوری،قاری عبدالحسیب،مولاناامیرالہدی،قاری ایازاحمد،مولانامحمداکبر،مولاناعمرفاروق ودیگراساتذہ وطلبہ رنج وغم کااظہارکررہے ہیں۔آج کی دعائیہ مجلس میں جامعہ مدنیہ سبل پور،پٹنہ کے شعبہ دینیات ،حفظ، عربی کے تمام طلبہ واساتذہ شریک ہوئے،آپ کو بتادیں کہ جامعہ مدنیہ سبل پور، پٹنہ ؛ ریاست بہارکا بہت ہی مشہورومعروف ادارہ ہے،اکابرواسلاف کے مشورہ سے،مدرسہ اسلامیہ شمس الہدیٰ پٹنہ کے سابق پرنسپل جناب مولانامحمدقاسم صاحبؒ نے 1989میں اس کو قائم کیا تھا، اور بھاگلپورکے فسادزدہ مظلومین کے چاربچوں سے1990میں تعلیم کا آغازوافتتاح کیاتھا،بانی جامعہ،اور اساتذہ جامعہ مدنیہ کی محنت سے ادارہ نے بہت ہی قلیل عرصہ میں ترقی کی،اور ایک مثالی ادارہ بن کرملک وقوم میں اپنانام روشن کیا،بانی جامعہ حضرت مولانامحمدقاسم صاحبؒ نے ہی اس کے قیام کے اول دن سے دعاء یونس کا آغازکیاتھا ،وہ سلسلہ آج بھی قائم ہے،ہرجمعرات کو دعاء یونس کا اہتمام ہوتاہے،جس میں تمام اساتذہ،طلبہ کے ساتھ،شہرکے معززحضرات شریک ہوتے ہیں،یاوہ دعاء کی گذارش کرتے ہیں، مرحومین کے لئے دعاء مغفرت،اور مریضوں کی صحت وشفایابی ودیگرمقاصد کے لئے دعائیں کی جاتی ہیں ،پروفیسر اسلم آزاد صاحبؒ کے ساتھ،سلطانہ خاتون مرحومہ (عالم گنج) ،مظاہرصاحب مرحوم(سمن پورہ) کے لئے بھی دعائے مغفرت کی گئی، جناب مولانا عبدالرحمن صاحب کی رقت آمیز دعاء پر مجلس اختتام پذید ہوئی۔

توحید عالم فیضی
توحید عالم فیضیhttps://www.nawaemillat.com
روزنامہ ’نوائے ملت‘ اپنے تمام قارئین کو اس بات کی دعوت دیتا ہے کہ وہ خود بھی مختلف مسائل پر اپنی رائے کا کھل کر اظہار کریں اور اس کے لیے ہر تحریر پر تبصرے کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ جو بھی ویب سائٹ پر لکھنے کا متمنی ہو، وہ روزنامہ ’نوائے ملت‘ کا مستقل رکن بن سکتے ہیں اور اپنی نگارشات شامل کرسکتے ہیں۔
کیا آپ اسے بھی پڑھنا پسند کریں گے!

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

- Advertisment -
- Advertisment -

مقبول خبریں

حالیہ تبصرے