بدھ, 30, نومبر, 2022
ہومبریکنگ نیوزپانی انسان کیلئے ایک خاص نعمت:

پانی انسان کیلئے ایک خاص نعمت:

پانی انسان کیلئے ایک خاص نعمت:

“گونپورہ(ہندونی)نزدتکشیلااسکول پھلواری شریف میں جناب نواب صاحب مکھنیاں کنواں کے جل میرافلانٹ(پانی سپلائرفیکٹری)کے افتتاحی دعائیہ نشست میں جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء بہارمولانامحمد ناظم صاحب بانی ومہتمم جامعہ قاسم العلوم تریپولیہ عالم گنج پٹنہ کااظہارخیال”
اس سرزمین پرانسان کواللہ تعالی نے بے شمارنعمتیں عطافرمائی ہیں،جن میں پانی انسان کیلئے ایک خاص نعمت:پانی بہت اہم ہے۔انسان کی بقاکیلئے پانی بہت ضروری ہے،پانی کے بغیرانسان کازندہ رہناممکن نہیں۔دنیاکی تمام مخلوقات چرند پرند،انسان وحیوان،نباتات وجمادات دنیاوی پانی پرمنحصرہے؛پھربھی آج ہم اس قیمتی چیزکوضائع کررہے ہیں۔شایدکہ جتنااسراف پانی میں ہورہاہے اتناکسی اور چیزمیں نہ ہو-جب اللہ تعالی کی عطاکردہ نعمتوں کی ناقدری ہونے لگتی ہے تواللہ تعالی ان نعمتوں کوچھین لیتے ہیں،چنانچہ آپ دیکھیں گے اس وقت دنیاکے کئی حصے پانی کے مسائل سے دوچارہیں-پانی صرف ہمارے پینے کے ہی نہیں بلکہ ہرچیزمیں کام آتاہے اس لیے جتنے پانی میں انسان کی ضرورت پوری ہواسی پراکتفاکرے،اس سے زیادہ استعمال کرے گاتویہ اسراف اور فضول خرچی میں شمارہوگا۔
اس مبارک موقع پرمولاناسالم صاحب شمسی،مولانااظہارعالم قاسمی،مولانا فیروزعالم قاسمی،حافظ محمدحسن حافظ محمدہمام،حافظ راشد الحسن،حافظ محمدفائزالحسن،حافظ محمداحمر،مولانانازش رحمانی کے علاوہ کمپنی کے بانی نواب صاحب،منیجرفرمان الٰہی اور،عملہ وملازمین شریک رہے۔

توحید عالم فیضی
توحید عالم فیضیhttps://www.nawaemillat.com
روزنامہ ’نوائے ملت‘ اپنے تمام قارئین کو اس بات کی دعوت دیتا ہے کہ وہ خود بھی مختلف مسائل پر اپنی رائے کا کھل کر اظہار کریں اور اس کے لیے ہر تحریر پر تبصرے کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ جو بھی ویب سائٹ پر لکھنے کا متمنی ہو، وہ روزنامہ ’نوائے ملت‘ کا مستقل رکن بن سکتے ہیں اور اپنی نگارشات شامل کرسکتے ہیں۔
کیا آپ اسے بھی پڑھنا پسند کریں گے!

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

- Advertisment -
- Advertisment -
- Advertisment -

مقبول خبریں

حالیہ تبصرے