ٹیکنیکل اداروں میں بھی بنیادی دینی تعلیم کا خیال رکھا جائے /نائب امیر شریعت

34

ٹیکنیکل اداروں میں بھی بنیادی دینی تعلیم کا خیال رکھا جائے /نائب امیر شریعت

امارت شرعیہ ایجوکیشنل اینڈویلفئر ٹرسٹ کے زیر انتظام چل رہے پارامیڈیکل کالج کی ایک جائزہ میٹنگ زیر صدارت حضرت مولانا محمد شمشاد صاحب رحمانی قاسمی مدظلہ نائب امیر شریعت امارت شرعیہ بہار،اڈیشہ وجھارکھنڈ منعقد ہوئی ،جس میں پارامیڈیکل اسٹاف کے ساتھ امارت شرعیہ ایجوکیشنل اینڈویلفئر ٹرسٹ کے سکریٹری، ایڈمنسٹریٹر ،امارت شرعیہ کے قائم مقام ناظم اورنائبین نظمائ نے شرکت کی ،جائزہ میں پایا گیا کہ لاک ڈاؤن کے ضابطہ کا خیال رکھتے ہوئے تعلیمی سلسلہ جاری ہے ،اساتذہ دلجمعی سے کلاس لے رہے ہیں اورطلبہ کی حاضری بھی ضابطہ کے مطابق ہورہی ہے ،فیزیو تھراپی اور ڈی ایم ایل ٹی ، ڈگری کورس اورڈپلومہ کورس میں تعلیم اطمینان بخش ہورہی ہے ،ریڈیا لوجی میں جلد ہی اشتہار نکال کر داخلہ کی کارروائی شروع کی جائے گی ،اس موقع سے اساتذہ نے بعض اہم امور کی طرف توجہ دلائی ،حضرت نائب امیر شریعت نے ان ضرورتوں کی تکمیل پر زور دیا،سکریٹری جنرل ٹرسٹ نے ضرورتوں کو جلد پورا کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔
اس موقع سے نائب امیر شریعت نے اپنے خطاب میں فرمایا کہ ہمارے ٹیکنیکل ادارے دوسرے اداروں کی طرح نہیں ہیں ،ہمارے بچوں کی تعلیم وتربیت اس انداز سے ہونی چاہئے کہ وہ ایک اچھے انسان اوراعلیٰ اخلاقی اقدار کے ساتھ زندگی گذارنے والے ہوں ،انہوں نے کہا کہ تمام عصری تعلیمی اداروں میں حسب سابق بنیادی دینی تعلیم کا اہتمام جاری رکھا جائے ،طلبہ اساتذہ سب باجماعت نمازوں کا اہتمام کریں ،شریعت پر عمل کے ساتھ ہم لوگ کام کو آگے بڑھائیں گے تو اللہ کی نصرت شامل ہوگی اور غیب سے مدد آئے گی ،حضرت نائب امیر شریعت کی دعائ پر نشست اختتام پذیر ہوئی ۔
شائع کردہ
سید نثار احمد
ایڈمنسٹریٹر پارامیڈیکل امارت شرعیہ پھلواری شریف پٹنہ