بدھ, 5, اکتوبر, 2022
ہوماعلان واشتہاراتٹیچر ٹریننگ پروگرام بحسن وخوبی اختتام پذیر _کثیر تعداد میں اساتذہ کی...

ٹیچر ٹریننگ پروگرام بحسن وخوبی اختتام پذیر _کثیر تعداد میں اساتذہ کی شرکت

ٹیچرز ٹریننگ پروگرام بحسن و خوبی اختتام پذیر۔

کثیر تعداد میں اساتذہ کی شرکت۔۔۔

نئی دہلی، 24 دسمبر 2021

ملک کی سب سے بڑی جماعت”جمعیۃ علماء ہند”کی شاخ جمعیہ اوپن اسکول کے زیر اہتمام آج صدر دفتر جمعیہ علماء ہند،بہادر شاہ ظفر مارگ نئی دہلی میں ایک روزہ تربیتی پروگرام کا انعقاد عمل میں آیا، جس میں جمعیہ اوپن اسکول کے روح رواں جناب ایڈوکیٹ نیاز احمد فاروقی صاحب، جناب ایڈوکیٹ محسن علوی صاحب پروجیکٹ انچارج جمعیہ اوپن اسکول، ڈاکٹر عبد الماجد صاحب، اکیڈمک ہیڈ جمعیہ اوپن اسکول، اشرف علی قاسمی صاحب، مرکزی دفتر جمعیہ اوپن اسکول،اور تمام ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیٹرنے (مولانا ولی اللہ ، دہلی، جناب شارق صاحب،غازی آ باد، حافظ افضال صاحب،ہاپور، مولانا ساجد صاحب،بلند شہر، حافظ فائز صاحب، امروہہ، مولانا شمش تبریز صاحب مرادآباد، جناب طاہر صاحب،رامپور،مولانا منور صاحب، شاملی مولانا حسین صاحب، سہارنپور،مولانا تنظیم ندوی صاحب، میرٹھ ، مولانا عبد الماجد صاحب مظفر نگر) اسکے علا وہ جمعیہ اوپن اسکول کے تحت چلنے والے ادارے میں سے 22 مدرسہ کے اساتذہ نے شرکت کی۔ قرآن کریم کی تلاوت کے بعد جناب حسن ظہور صاحب نے تمام اساتذہ کو اسمارٹ بورڈ (Interactive flat panel)

 کے تعلق سے ٹریننگ دی اور بہت ہی خوبصورت انداز میں بورڈ ( IFP)

کے خصوصیات اور فیچر کی وضاحت کی ۔

 اس کے بعدایڈوکیٹ نیاز احمد فاروقی صاحب نے کہا کہ الحمد اللہ جمعیہ اوپن اسکول کامیابی کی طرف رواں دواں ہے اور انشاء اللہ اس میدان میں یہ ادارہ پورے ملک میں ایک مثال قائم کرےگی ۔مزید انہوں نے کہا کہ جمعیہ اوپن اسکول کی امتیازی خصوصیت یہ ہے کہ یہاں معیاری تعلیم کے ساتھ ساتھ اسلامی ماحول میں طلبہ کی عمدہ کاؤ نسلنگ کی جاتی ہے۔ نیزانہوں نے کہا کہ ہر سبجکٹ کے ماہراساتذہ کے ذریعہ طلبہ کو سبجیکٹ کی پوری تیاری کرائی جاتی ہے اور صرف امتحان دینے پر نہیں بلکہ ہر سبجیکٹ کواچھی طرح سمجھانے پر فوکس کیا جاتا ہے۔

اس کے بعد ایڈوکیٹ محسن علوی صاحب نے اساتذہ کے سامنے اس پروگرام کے اغراض و مقاصد کو تفصیل سے بیان کیا اور محنت و جد و جہد کے ذریعہ کامیابی کے مراحل کیسے طے کیے جاتے ہیں اس کے بارے میں اساتذہ کے درمیان حوصلہ افزا کلمات کہے ۔انہوں نے کہا کہ پورے کمٹمنٹ ، وقت کی پابندی اور کامیاب ہونے کی لگن کے ساتھ اپنا سو فیصد دینے کے لیے تمام اساتذہ تیار رہیں ۔ صرف سیکنڈری کے امتحان کو اپنا ٹارگیٹ نہ کریں بلکہ اس سے آگے کے مراحل کو یعنی سینئر سیکنڈری اور گریجویشن کے امتحان کو ذہن میں رکھ کر اپنی محنت کو شروع کریں ۔ پوری لگن اور جنون کے ساتھ اگر محنت کریں گے تو بہتر نتیجہ ملے گا ، ان شاء اللہ ۔

 انہوں نے کہا کہ دسویں کے امتحان کے بعد آگے کی تیاری کے لیے بھی ان طلبہ کی پوری رہنمائی کے لیے جمعیہ اوپن اسکول تیار ہے ۔

اخیر میں عبد الماجد صاحب نے جمعیہ اوپن اسکول سے متعلق مختلف مسائل پر مفصل گفتگو کئےاور پچھلے کاموں کا تفصیل سے جائزہ لیا گیا اور آ گے کیلئے لائحہ عمل طے کیا گیا۔

 پروگرام کے شرکاء نے نہایت دلچسپی اور محنت کا مظاہرہ کیا اور جمعیہ اوپن اسکول کے حوالہ سے انتہائی مفید ،کارآمداور عملی مشورے دیئے،ان مشوروں کی روشنی میں جمعیہ اوپن اسکول متحرک فعال انداز میں آگے بڑھتا رہے گا۔

اور مزید شرکاء نے جمعیہ علماء ہند خاص کر ایڈوکیٹ نیاز احمد فاروقی صاحب، حضرت مولانا محمود مدنی صاحب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اپنے تاثرات کا اظہار کیا۔

روزنامہ نوائے ملت
روزنامہ نوائے ملتhttps://www.nawaemillat.com
روزنامہ ’نوائے ملت‘ اپنے تمام قارئین کو اس بات کی دعوت دیتا ہے کہ وہ خود بھی مختلف مسائل پر اپنی رائے کا کھل کر اظہار کریں اور اس کے لیے ہر تحریر پر تبصرے کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ جو بھی ویب سائٹ پر لکھنے کا متمنی ہو، وہ روزنامہ ’نوائے ملت‘ کا مستقل رکن بن سکتے ہیں اور اپنی نگارشات شامل کرسکتے ہیں۔
کیا آپ اسے بھی پڑھنا پسند کریں گے!

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

- Advertisment -spot_img
- Advertisment -
- Advertisment -

مقبول خبریں

حالیہ تبصرے