وقت کی قدر کیجئے،اور اسباق کی پابندی کیجئے:مرغوب الرحمن قاسمی
جامعہ مدنیہ سبل پور پٹنہ میں دعاء یونس کا اہتمام
پریس ریلیز
آپ یہاں تعلیم حاصل کرنے آئے ہیں،اللہ نے آپ کو علم دین حاصل کرنے کے لئے منتخب کیاہے،اس کو غنیمت سمجھئے،وقت کی قدر کیجئے،گیا_اسی طرح اسباق کو ازبر یادکیجئے اور پابندی کیجئے،ان خیالات کااظہار آج جامعہ مدنیہ سبل پور پٹنہ کے طلبہ عزیزسے خطاب کرتے ہوئے جناب مولانا مرغوب الرحمن صاحب قاسمی معاون مہتمم جامعہ مدنیہ سبل پور پٹنہ وصدر رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ بہار نے کیا_واضح رہے کہ جامعہ مدنیہ سبل پور پٹنہ ریاست بہارکاایک مشہورومعروف دینی علمی مرکزی اوراقامتی ادارہ ہے،1989 میں دارالعلوم دیوبند کے اکابرکے منھج کے مطابق جناب مولانامحمد قاسم صآحبؒ سابق پرنسپل وشیخ الحدیث مدرسہ اسلامیہ شمس الہدی،پٹنہ وسابق صدر جمعیۃ علماء بہارنے اس کو قائم کیاتھا،اور1990میں بھاگلپورکے فسادزدہ مظللومین کے چاربچوں سے تعلیم کا آغازافتاح کیا،بہت ہی مختصراور قلیل عرصہ میں جامعہ مدنیہ نے ترقی کی اور ملک بھرمیں اپناایک نمایاں مقام حاصل کیا،اس وقت جامعہ مدنیہ میں حفظ، ناظرہ،دینیات،ابتدائی عربی سے عربی ہفتم تک کی تعلیم ہوتی ہے، ماہ رمضان کی تعطیل کے بعد 11شوال کو جامعہ مدنیہ کھل گیا،اور اس وقت داخلہ کی کاروائی چل رہی ہے، مہتمم جامعہ مدنیہ جناب مولانا محمد حارث بن مولانا محمدقاسم صاحب رحمۃ اللہ علیہ کی ہدایات کے مطابق جامعہ مدنیہ سبل پور پٹنہ کے ناظم تعلیمات جناب مفتی عبدالاحد صاحب قاسمی براہ راست داخلہ سے متعلق تمام امور کی نگرانی کررہے ہیں، درجات عربی،حفظ،ناظرہ کے کثیر تعداد میں طلبہ پروانہ وار داخلہ کے لئے جامعہ پہونچ رہے ہیں،جامعہ مدنیہ کے قیام کے اول دن سے جامعہ میں،ہرجمعرات کو بعد نماز فجر دعاء یونس کا اہتمام ہوتاہے،معمول کے مطابق آج بھی دعاء یونس کا اہتمام ہوا،اساتذہ جامعہ کے علاوہ تمام طلبہ جامعہ اور باہر سے آئے معززمہمانان شریک ہوئے،اس موقع پر جامعہ مدنیہ کے معاون مہتمم جناب مولانامرغوب الرحمن صاحب قاسمی اور جناب مولانا منہاج الدین صاحب قاسمی نے مختصر خطاب بھی کیا،مریضوں کی صحت وشفایابی اور مرحومین بالخصوص نیلوفر اختراہلیہ شمساد، اہلیہ مرحومہ قیصر عالم قلعہ گھاٹ دربھنگہ،اہلیہ مرحومہ پروفیسر منصور عمر مرحوم دربھنگہ،ریاض عظیم آبادی مرحوم،سید غلام محمد مرحوم عالم گنج کی مغفرت کے لئے دعاء کی گئی_صدر رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ بہار کی دعاء پر مجلس اختتام پذیرہوئی_