وسیم رضوی کی پیٹیشن خارج ہونا عین انصاف کے مطابق ہے(پیرجی حسین احمد)

69

پریس ریلیز (بوڑیہ،یمنانگر)
قرآن کریم کی ۲۶/آیات کے تعلق سے وسیم رضوی کی پیٹیشن کو خارج کرتے ہوئے عدالت عالیہ نے جو فیصلہ کیا ہے وہ انصاف کے عین مطابق ہے اس فیصلہ سے انصاف پسند لوگوں کے دلوں میں اطمینان پیدا ہواہے ان خیالات کا اظہار آل انڈیا مسلم پرسنل لابورڈکے رکن حضرت پیرجی حافظ حسین احمد صاحب رئیس فیض العلوم خانقاہ بوڑیہ نے فیصلہ آنے پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کیا۔
حضرت پیر صاحب نے ان تمام حضرات کا شکریہ اداکیا جنہوں نے اس سلسلے میں مثبت کوشش کی ہے،
یہ اطلاع مفتی محمد ناصر ایوب ندوی نے فراہم کی۔