وزیر مملکت دانش انصاری سندیلہ پہنچے، شاندار استقبال، ماس ٹیم کے عہدیداروں اور مدرسہ جدید اساتذہ نے دیا میمورنڈم
ہردوئی (یاسر قاسمی)
آج 27 اکتوبر محکمہ اقلیتی بہبود کے ریاستی وزیر مملکت مسٹر دانش انصاری صبح 10:30 بجے سندیلہ پہنچے، جہاں ضلع اقلیتی بہبود افسر مسٹر روہت کمار سنگھ، راجیش شکلا، مدرسہ ٹیچر ایسوسی ایشن (ماس ٹیم) ہردوئی کے ضلع صدرحا فظ نفیس احمد، نائب صدر اور مدرسہ جامعہ فرقانیہ سندیلہ کی ماڈرن ٹیچر سمیرا صدیقی ، محمد اشفاق اور دیگر ممبران نے پھولوں کا گلدستہ پیش کر کے اور ہار پہنا کر شاندار استقبال کیا، اس موقع پر ماس ٹیم کے ضلعی عہدیداران و ممبران نے اساتذہ کے مسائل کو حل کرا نے کے لیے ریاستی وزیر برائے اقلیتی بہبود دانش انصاری کو 5 نکاتی میمورنڈم بھی پیش کیا، جس میں تنظیم نے راست مطالبہ کیا ہے کہ، 1562 کو بجٹ دلاکر جلد ہی ادائیگی کی جائے، مدرسہ جدید کاری اساتذہ کو مینوئل میں شامل کر کے انہیں تمام تر سہولیات مہیا کرائی جائیں، اسکیم کی تجدید اور 2017 سے اب تک کی بقایا رقم کی ادائیگی کر کے ماہانہ ادائیگی کا بہتر انتظام کیا جائے، وزیر مملکت دانش انصاری نے سبھی کو یقین دہانی کرائی کہ یہ اساتذہ کے اہم مسائل ہیں، پہلے سے میرے علم میں ہیں، افسران سے بات چیت ہوئی ہے، اساتذہ کی شکایات جلد ہی دور کی جائیں گی۔