جمعرات, 29, ستمبر, 2022
ہوماعلان واشتہاراتوزیر اقلیتی فلاح حکومت بہار زماں خان نے دی حضرت امیر شریعت...

وزیر اقلیتی فلاح حکومت بہار زماں خان نے دی حضرت امیر شریعت کو مبارک باد

سماج کے ہر طبقہ کو وزیر اعلیٰ ساتھ لے کر چلنا چاہتے ہیں، امارت شرعیہ کے ذریعہ اقلیتوں کی بہترین خدمات ہوسکتی ہیں: زماں خان
پٹنہ 16؍اکتوبر 2021 (پریس ریلیز):
وزیر اقلیتی فلاح حکومت بہار جناب زماں خان صاحب نے امیر شریعت سے ملاقات کرکے اُن کو مبارک باد پیش کی، اُنھوں نے کہا کہ مجھے فخر ہوگا کہ میں امارت شرعیہ کے ساتھ مل کر اقلیتوں کے فلاح کے لیے کام کرسکوں، مجھے امارت میں پہلی مرتبہ معزز وزیر اعلیٰ نے ہی بھیجا تھا اور آج بھی اُن کو اطلاع دے کر ہی میں امارت شرعیہ میں حاضر ہوا ہوں۔ ابھی فی الحال اقلیتی ہوسٹل کے سلسلہ میں بات ہوئی ہے، ان شاء اللہ مزید باتیں بھی ہوں گی اور کام بھی کیا جائے گا۔ اس سے قبل بھی اقلیتی طلباء وطالبات کے اسکالر شپ پر لگنے والے انٹرسٹ پر جب امارت کی جانب سے سود کا مسئلہ اٹھایا گیا تو ہم نے اُس انٹرسٹ کو بھی ختم کروایا ہے، ہمارے وزیر اعلیٰ کی سوچ ہے کہ سب کو ساتھ لے کر آگے بڑھا جائے۔ اقلیتوں کے لیے کوچنگ کا نظم کیا گیا تھا، جس میں مزید سیٹیں بھی بڑھائی گئیں ہیں۔ اُنھوں نے ایک واقعہ کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ ایک غریب انسان میرے پاس پانچ ہزار کی امداد مانگنے آیا تھا، امارت کے ہاسپیٹل میں اُس کو 28000کا بِل دیا گیا تھا، میں نے اُس سے کہا کہ میں فون کردیتا ہوں مجھے امید ہے تمہارے آدھے بل کو معاف کردیا جائے؛ پھر جب میں نے فون کیا تو میری گذارش پر امارت کے ذمہ داروں نے مکمل بِل کو معاف کردیا۔ لہٰذا اب اگر میں امارت کے ساتھ مل کر کام نہیں کروں گا تو میں گنہگار ہوں گا، ابھی میں الیکشن میں جارہا ہوں، اس پر جلد میٹنگ ہوگی اور اس طرح کے دیگر مسائل پر غور کیا جائے گا۔
حضرت امیر شریعت مدظلہ نے اِس موقع پر فرمایا کہ ابھی چوں کہ زماں خان صاحب صرف مبارک باد دینے کے لیے آئے تھے اور خود اُن کے گلے کا آپریشن ہوا ہے، اس لیے باتیں تو زیادہ نہیں ہوسکیں لیکن اُن کی خواہشات اور جذبے کو دیکھ کر یہ یقینی ہے کہ وہ امارت شرعیہ کے ساتھ مل کر اقلیتوں کے لیے بہتر خدمات انجام دے سکتے ہیں، ہم اُن کی جلد صحتیابی کے لیے دعا گو ہیں۔ عنقریب اُن سے ایک تفصیلی ملاقات ہوگی جس میں آگے کے لائحہ عمل کو طے کیا جائے گا اور پھر اُس سمت میں تیزی سے کام ہوگا۔ ان شاء اللہ ، اس ملاقات میں نائب امیر شریعت مولانا محمد شمشاد رحمانی قاسمی، قائم مقام ناظم مولانا محمد شبلی القاسمی بھی موجود رہے۔

روزنامہ نوائے ملت
روزنامہ نوائے ملتhttps://www.nawaemillat.com
روزنامہ ’نوائے ملت‘ اپنے تمام قارئین کو اس بات کی دعوت دیتا ہے کہ وہ خود بھی مختلف مسائل پر اپنی رائے کا کھل کر اظہار کریں اور اس کے لیے ہر تحریر پر تبصرے کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ جو بھی ویب سائٹ پر لکھنے کا متمنی ہو، وہ روزنامہ ’نوائے ملت‘ کا مستقل رکن بن سکتے ہیں اور اپنی نگارشات شامل کرسکتے ہیں۔
کیا آپ اسے بھی پڑھنا پسند کریں گے!

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

- Advertisment -spot_img
- Advertisment -
- Advertisment -

مقبول خبریں

حالیہ تبصرے